جوہانسبرگ:ہندوستان کے کپتان لوکیش راہل نے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ سے سات وکٹوں سے ہارنے کے بعد جمعرات کےروز کہا کہ ہر ٹسٹ میچ جو ہم کھیلتے ہیں، اس میں ہماری سوچ صرف جیتنے کی ہوتی ہے۔ ہم اسی طرح کی ٹیم ہیں جہاں ہم میچ کو جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر آپ ہماری ٹیم کو دیکھیں تو ہم حالیہ دنوں میں ہماری کارکردگی کافی شاندار رہی ہے۔ حالانکہ اس طریقہ سے اس میچ کا ہارنا کافی مایوس کن بھی رہا ہے ۔چوتھے دن میچ کے بعد راہل نے کہا، ’’ہم اپنے حریف سے واقعی سخت مقابلہ کرتے ہیں۔ ہاں، یہ شکست تھوڑی مایوس کن تھی لیکن کریڈٹ جنوبی افریقہ کے کھیل کے طریقے کو جاتا ہے۔ ان کی ٹیم نے واقعی اچھی بلے بازی اور گیند بازی کی۔ وتھے دن 122 کا سکور کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔ پچ پر ڈبل باؤنس تھا لیکن جیسا کہ میں نے کہا، جنوبی افریقہ کے بلے باز واقعی بہت اچھی بلے بازی کر رہے تھے۔ یہ ٹیسٹ میچ شاردل کے لیے بہت اچھا رہا ہے۔