نئی دہلی، 7 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس وبا کے زور میں مسلسل اضافے کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وائرس کے ایک لاکھ 17 ہزار 100 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس دوران جمعرات کو 94 لاکھ 47 ہزار 56 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور جمعہ کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 49 کروڑ 66 لاکھ 81 ہزار 156 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 17 ہزار 100 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 52 لاکھ 26 ہزار 386 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز تین لاکھ 71 ہزار 36 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 302 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 83 ہزار 178 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 836 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 845 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 15 لاکھ 13 ہزار 377 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک ملک میں 68 کروڑ 68 لاکھ 19 ہزار 128 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 1.05 ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 97.57 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔