نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں کورونا جانچ کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 400 سے زیادہ ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان ملازمین کی چھ اور سات جنوری کو جانچ کی گئی تھی جس میں یہ سبھی کورونا سے متاثر پائے گئے تقریباً 1400 اسٹاف عملے کی کورونا جانچ کی گئی تھی جن میں سے 400 سے زیادہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں کورونا سے متاثر پائے جانے والے زیادہ تر لوگوں میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔پارلیمنٹ میں آئندہ بجٹ سے قبل یہ جانچ رپورٹ سامنے آئی ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی تاریخوں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ کورونا سے پازیٹیو کتنے ملازمین اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کا انکشاف جانچ نمونوں کی جینوم سیکوینس کے بعد کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کمپلکس میں ملازمین اور ارکان پارلیمنٹ کی جانچ کا انتظام یا گیا ہے اور لوک سبھا سکریٹریٹ نے بھی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 60 سے زیادہ عمر کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے بوسٹر ڈوز کو لازمی کردیا ہے۔اتوار کو جاری ایک سرکولر میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کمپلکس میں کووڈ شیلڈ یا کوویکسن کے بوسٹر شاٹ لینے کے واسطے 60 سال سے زیادہ عمر کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے دیگر امراض کی جانچ کا ابھی انتظام کیا گیا ہے۔(یو این آئی)