نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو فرانسیسی وزیر خارجہ جین لی ڈریان سے بات کی اور کہا کہ فرانس کا یورپی یونین کا صدر بننا دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم پہلو ہے۔مسٹر جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہند-بحرالکاہل دو طرفہ تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں فرانسیسی وزیر خارجہ سے بات کرکے خوشی ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان 2021 کی کامیابیاں سال 2022 کے لیے ایک مضبوط بنیاد کا کام کریں گی۔ فرانس کے یورپی یونین کا صدر بننے کے بعد ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی اہم جہت ملی ہے۔ بحرالکاہل کے ان خطوں میں ہمارا تعاون بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔فرانس گزشتہ 14 برسوں میں پہلی بار یورپی یونین کی کونسل کا صدر بنا ہے۔ (یواین آئی)