کیپ ٹاؤن:ہندوستان کو جوہانسبرگ میں دوسرا ٹسٹ ہار ج انے اور اس میچ میں تیز گیند باز محمد سراج کے زخمی ہوجانے کے بعد ٹیم انڈیا کے سامنے اس وقت ایک بڑا سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ سراج کی جگہ وہ اپنے دو دیگر تیز گیند بازوں امیش یادو اور ایشانت شرما میں سے کسے منتخب کریں۔سال 2018 کی شروعات سے کم سے کم 10 ٹیسٹ کھیلنے والے ہندوستان کے سیم گیند بازوں میں امیش یادو اور ایشانت کا سب سے بہترین اوسط ہے، جو بالترتیگب 21.26 اور 21.37 کا ہے۔ اس مدت کے دوران ہندوستانی سیم گیند بازوں کی فہرست میں یہ بہترین اعداد ہیں۔ یہ ہندوستان کی تیز گیند بازی کی گہرائی علامت ہے۔ اگرچہ ایک غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ امیش یادو اور ایشانت شرما جنوبی افریقہ میں پہلے دو ٹسٹ میچوں میں ٹیم سے باہر تھے۔ وہ مسلسل اپنے ساتھی گیند بازوں کو مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ ان دونوں گیند بازوں کو بخوبی معلوم ہوگا کہ اس سیریزی میں کبھی نہ کبھی ٹیم کو ان کی ضرورت پڑے گی۔ان میں سے کم سے کم ایک کے لئے وہ لمحہ منگل کو آسکتا ہے جب کیپ ٹاؤن میں اس سیریز کا فیصلہ کن میچ شروع ہوگا۔ محمد سراج کو جوہانسبرگ میں ہیمسٹرنگ اسٹرین کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ وہ اس مسئلے سے ابھر چکے ہوں یا ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ مسئلہ اب تک برقرار ہو۔ اگرچہ ہندوستانی ٹیم سراج کی جگہ ایک دیگر یس بولر کو ٹیم میں شامل کرکے اپنے پیس اٹیک کو ترہ تازہ رکھنے کی کوشش کرسکتی ہے۔ دوسری جانب تیسرے ٹسٹ کے درمیان زیادہ فاسصلہ نہیں ہے، ایسے میں ہندوستانی تیز گیند بازوں کی جسمانی مانگ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ٹیم میں یہ فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ (یو این آئی)