اسد الدین اویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی 2022 میں ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائے گی یوپی میں اے آئی ایم آئی ایم کے انتخابی داخلے سے سیاسی جوش و خروش بڑھنے کی امید ہے ادھر اسدالدین اویسی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی جماعت مجلس انتخابات لڑے گی اور ملک کے کونے کونے میں مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ یہ صرف لوگوں کا حق ہے چاہے وہ ہمیں اپنائیں یا نہیں ، واضح رہے کہ اویسی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی ایم آئی ایم 100 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم 100 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے پارٹی نے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کردیا ہے اور ہم نے امیدواروں کا درخواست فارم بھی جاری کردیا ہے۔