کابل :امارات اسلامی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سابق جہادی رہنما اسماعیل خان اور افغان قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود سے تہران میں ملاقات کی ہے،امیر متقی نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طالبان حکام کے ایک وفد کے ساتھ تہران گئے تھے۔طالبان وزیر خارجہ نے کابل واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایران میں کمانڈر اسماعیل خان ،احمد مسعود اور دوسرے افغانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے ملک واپس آنے کی دعوت دی۔واضح رہے امریکی افواج کی واپسی پر صوبہ پنجشیر طالبان مخالفین کا مرکز رہا ہے، طالبان کے قبضے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اپنی مخالف مزاحمتی تنظیم کے کسی رہنما سے ملاقات کی ہے۔