• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فضائی حملے کے بعد یمن انٹرنیٹ کنکشن سے محروم

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-21
A A
0
فضائی حملے کے بعد یمن انٹرنیٹ کنکشن سے محروم

فضائی حملے کے بعد یمن انٹرنیٹ کنکشن سے محروم

FacebookTwitterWhatsapp

یمن کئے شہر حدیدہ میں سعودی عرب کے فضائی حملے کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہو گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک مقامی گروپ نیٹ بلاکس نے بتایا کہ انٹرنیٹ منقطع ہونے کے مسائل مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجے کے قریب شروع ہوئے اور اس نے ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی کو کنٹرول کرنے والی سرکاری کمپنی ٹیلی یمن کو بری طرح متاثر کیا۔ٹیلی یمن اب حوثی باغی چلا رہے ہیں جنہوں نے 2014 کے آخر سے یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر رکھا ہے۔نیٹ بلاکس نے تفصیل بتائے بغیر کہا کہ ایک ٹیلی کام عمارت پر فضائی حملے کے بعد یمن میں قومی سطح پر انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کا سامنا ہے۔سان ڈیاگو میں قائم سینٹر فار اپلائیڈ انٹرنیٹ ڈیٹا اینالیسز اور سان فرانسسکو میں قائم انٹرنیٹ فرم کلاؤڈ فلیئر نے بھی یمن کو متاثر کرنے والی ملک گیر بندش کی نشاندہی کی۔حوثیوں کے المسیرہ سیٹلائٹ نیوز چینل نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت پر حملے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ اس حوالے سے جاری کی گئی ویڈیو میں امدادی کارکنوں کو لوگوں کو ملبے سے نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حوثیوں سے لڑنے والے سعودی اتحاد نے الحدیدہ کی بندرگاہ کے اردگرد شدت پسند تنظیم کی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے درست فضائی حملے کرنے کا اعتراف کیا۔البتہ انہوں نے فوری طور پر ٹیلی کمیونیکیشن کے ہدف کو نشانہ بنانے کا اعتراف نہیں کیا بلکہ اس کے بجائے حدیدہ کو قزاقی اور ایرانی اسلحے کی اسمگلنگ کا مرکز قرار دیا۔سمندر کے اندر سے فیلکن کیبل ٹیلی یمن کے لیے بحیرہ احمر کے ساتھ الحدیدہ بندرگاہ کے ذریعے انٹرنیٹ لے جاتی ہے۔فیلکن کیبل یمن کی انتہائی مشرقی بندرگاہ غیدہ میں بھی موجود ہے لیکن یمن کی آبادی کی اکثریت بحیرہ احمر کے ساتھ مغربی حصے میں رہتی ہے۔2020 میں جہاز کے لنگر کی وجہ سے فیلکن کیبل کٹنے کے سبب بھی یمن کو بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ٹیلی یمن نے بتایا تھا کہ یمن کی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب کے لیے زمینی کیبلز کاٹ دی گئی تھیں۔سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج 2015 میں یمن کی جنگ کا حصہ بنی تھیں کیونکہ حوثی باغیوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔یہ جنگ اب دنیا کے بدترین انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے اور عالمی برادری وہاں بڑے پیمانے پر قحط سالی کا خدشہ ظاہر کر چکی ہے۔ایک طرف سعودی عرب کی جانب سے بمباری کی جاتی رہی جبکہ اس دوران حوثیوں نے بچوں کی فوجی کو استعمال کیا اور ملک بھر میں اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھا دیں۔ہی جنگ اب باقاعدہ طور پر سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات تک پہنچی ہے جہاں پیر کو حوثیوں نے ابوظبی پر ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے جس میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page