• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امداد کے حصول کیلئے مذاکرات، طالبان وفد کی اوسلو آمد متوقع ہے، ناروے

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-21
Reading Time: 1min read
A A
0
امداد کے حصول کیلئے مذاکرات، طالبان وفد کی اوسلو آمد متوقع ہے، ناروے

امداد کے حصول کیلئے مذاکرات، طالبان وفد کی اوسلو آمد متوقع ہے، ناروے

FacebookTwitterWhatsapp

ناروے کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اوسلو میں اگلے ہفتے سرکاری عہدیداروں اور افغان سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کے لیے طالبان وفد کی آمد متوقع ہے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ دورہ اتوار سے منگل تک شیڈول ہے اور ‘طالبان ناروے کے حکام اور متعدد اتحادی ممالک کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، جس کا مقصد افغانستان میں انسانی صورت حال اور انسانی حقوق کے حوالے سے مذاکرات کرنا ہے۔بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اتحادی ممالک میں سے کون شریک ہوں گے لیکن ناروے کے اخبار وی جی نے رپورٹ میں بتایا کہ ان میں برطانیہ، یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی اور امریکا شامل ہوں گے۔ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ہوئیٹفیلڈٹ نے کہا کہ ‘ہمیں افغانستان کی سنگین صورت حال پر تشویش ہے، جہاں لاکھوں افراد کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘افغانستان میں عوام کی مدد کے لیے یہ ضروری ہے کہ عالمی برادری اور معاشرے کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افغانوں کو طالبان کے ساتھ بات کی جائے۔نارویجن وزیرخارجہ نے بتایا کہ ناروے ان توقعات کے حوالے سے واضح ہے خاص کر لڑکیوں کی تعلیم اور انسانی حقوق کے بارے میں واضح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا مطلب طالبان کو جواز بخشنا یا تسلیم کرنا نہیں ہے۔اینیکن ہوئیٹفیلڈٹ نے کہا کہ ‘ہمیں ملک کے ڈی فیکٹو حکام سے بات کرنی چاہیے، ہم سیاسی صورت حال کے پیش نظر بدترین انسانی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں’۔خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست میں غیرملکی افواج کی بے دخلی کے بعد افغانستان کا نظم و نسق سنبھالا تھا جبکہ 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر حملوں کے بعد 2001 کے اواخر میں امریکا کی سربراہی میں بین الاقوامی افواج نے اس وقت کے حکمران طالبان کی حکومت کے خاتمے کے لیے افغانستان میں مداخلت کی تھی۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں انسانی صورت حال مزید گھمبیر صورت حال اختیار کرچکی ہے، بین الاقوامی امداد اچانک بند ہوگئی اور امریکا نے افغانستان کے مرکزی بینک میں 9.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے تھے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ 30 لاکھ افراد یا افغانستان کی آبادی کا 55 فیصد کو خطرات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ نے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں درپیش بحران کے خاتمے کے لیے عطیات دینے والے ممالک سے 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page