نئی دہلی،3 فروری:دارالحکومت دہلی جمعرات کی صبح بھیگتا رہا ہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت بھی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے محکمہ موسمیات نے دن کے وقت آسمان ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو پوری دہلی، ہندن اے ایف، لونی دیہات، غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، اندرا پورم، مودی نگر، ہاپوڑ، میرٹھ، مظفر نگر، ہستنا پور، چاند پور کے بیشتر مقامات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی گرج چمک کے ساتھ طوفان آنے امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ بارش ہو گی۔ دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ٹویٹ کے مطابق’’ہلکی سے درمیانی بارش اور 20-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پوری دہلی اور این سی آر ہندن اے ایف، لونی دیہات، غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، اندرا پورم، گروگرام ،کروکشیتر میں الگ تھلگ مقامات پر تیز ہوا چل رہی ہے۔”محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی ہندوستان، جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، چنڈی گڑھ، دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش میں فروری 2022 میں اوسط سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر ) کے مطابق، آج یہاں ہوا کا معیار’انتہائی خراب‘ زمرہ میں ریکارڈ کیا گیا کیونکہ مجموعی طور پر ہوا کے معیار کا انڈیکس ( اے کیو آئی) 318 تھا۔ (یو این آئی)