• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

متحدہ عرب امارات کا ایک بار پھر ڈرون حملہ ناکام بنایا

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-03
A A
0
متحدہ عرب امارات کا ایک بار پھر ڈرون حملہ ناکام بنایا

متحدہ عرب امارات کا ایک بار پھر ڈرون حملہ ناکام بنایا

FacebookTwitterWhatsapp

خلیجی تجارتی اور سیاحتی مرکز متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کی صبح اس کے غیر آباد علاقوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 ڈرونز کو روک دیا جو چند ہفتوں کے دوران امارات پر اس نوعیت کا چوتھا حملہ ہے۔عالمی خبر رساں کے مطابق پیر کو اسرائیلی صدر کے دورے کے دوران ایک میزائل حملے سمیت پہلے 3 حملے یمن میں موجود ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے۔تازہ حملے حوثیوں کے سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ساتھ بڑھتے تناؤ کا حصہ ہیں جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔حوثیوں کی جانب سے ابھی تک کسی نئے آپریشن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق بدھ کے ڈرون حملے کی ذمہ داری خود کو ’ٹرو پرومس بریگیڈز‘ کہنے والے ایک غیر معروف گروپ نے قبول کی۔اس گروپ کی جانب سے کسی حملے کی ذمہ داری لینے کا پہلا دعویٰ جنوری 2021 میں کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یمن سمیت اپنے حریف ایران کے ساتھ کئی پراکسی تنازعات میں ملوث سعودی عرب کی جانب انہوں نے ایک ڈرون لانچ کردیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور ملک کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں جس کی ایک محفوظ کاروباری جائے پناہ کے طور پر قائم ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔امریکا کی جانب گزشتہ روز بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ ان تازہ حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی مدد کے لیے لڑاکا طیارے بھیج رہا ہے جن میں سے ایک حملہ امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ 17 جنوری کو ابوظبی میں کیا گیا جس کی نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔امریکی اتحادی ملک پر یہ غیر معمولی حملہ 7 سال سے جاری یمن جنگ کی شدت میں اضافے کا حصہ ہے۔حوثیوں نے سعودی عرب پر سرحد پار حملوں پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی تھی لیکن اماراتی حمایت یافتہ مقامی فورسز کے توانائی پیدا کرنے والے علاقوں میں اس گروپ کے خلاف جنگ کا حصہ بننے کے بعد گزشتہ ماہ اس کا دائرہ متحدہ عرب امارات تک بڑھا دیا۔کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ’ٹرو پرومس بریگیڈ‘ کے دعوے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ انتشار میں اضافے کی نشاندہی کر تا ہے جس میں وہ ملیشیا ملوث ہیں جو مغربی اور خلیجی عرب دشمنوں کی مخالفت میں اتحادی ایران کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کے مائیکل نائٹس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اس گروپ کا عربی نام استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ’الویۃ الوعد الحق‘ نے ہائبرنیشن سے باہر نکل کر متحدہ عرب امارات میں ڈرون لانچ کیے تو یہ ممکنہ طور پر ایران کی طرف سے ہدایت کی گئی کارروائی یا کم از کم ایران کی حمایت یافتہ کارروائی تھی۔خلیجی طاقتوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کی کوشش کرنے والی عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران کے علاقائی پراکسیز اور میزائل پروگرام سے بھی نمٹیں۔ایران نے متحدہ عرب امارات کے حملوں پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا لیکن یمن کے بحران کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے اماراتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر یمن کے بارے میں بات چیت کی۔متحدہ عرب امارات نے 2019 میں یمن میں موجود اپنی فوج کی تعداد کو بڑی حد تک کم کردیا تھا اور وہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے لیے بڑی حد تک اقتصادی ترجیحات کے تحت کام کر رہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page