واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی عوامی مقبولیت ان کی صدارت کے دور میں اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ چکی گئی۔ رواں ماہ کروائے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے کے نتائج میں یہ سامنے آیا ہے کہ 56فیصد امریکی شہری اب تک بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں ،جب کہ صرف 41فیصد کا کہنا ہے کہ وہ بطور صدر اپنی ذمے داریاں درست نبھا رہے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل قبل کرائے گئے ایسے ہی ایک دیگر سروے کے مطابق 50فیصد شرکا ان سے غیر مطمئن تھے۔