ہندوستانی اوپنر ایشان کشن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی T20I اننگز میں سست اننگز کھیل کر ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 158 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت شرما نے ٹیم انڈیا کو تیز شروعات دی، لیکن دوسرے سرے پر موجود ایشان کشن کافی سست دکھائی دیے۔کشن نے 42 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 83.33 رہا۔ یہ T20 کرکٹ میں کسی بھی ہندوستانی بلے باز کی طرف سے کھیلی جانے والی سب سے سست اننگز ہے۔ ایشان کشن سے پہلے دنیش مونگیا نے 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 84.44 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سست ترین اننگز کھیلی تھی۔ اس دوران انہوں نے 45 گیندوں میں 38 رنز بنائے۔مقابلے کی بات کریں تو خبر لکھنے تک ہندوستان نے 16 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں۔ وینکٹیش آئیر سوریہ کمار یادیو کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ایشان کشن کے علاوہ روہت شرما نے 40، کوہلی نے 17 اور رشبھ پنت نے 8 رنز بنائے۔دوسری جانب اگر ونڈیز کی اننگز کی بات کی جائے تو نکولس پورن نے سب سے زیادہ 61 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ مائرز نے 31 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روی بشنوئی اور ہرشل پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔