سرینگر:ہند چین کے مابین مشرقی لداخ میںجاری کشیدگی کے بیچ چین کے ہیکرس نے لداخ میںبجلی تقسیم کاری سنیٹروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ ادھر مرکزی وزیر برائے بجلی و توانائی آر کے سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے ہیکرس نے ایک ناکام کوشش کی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے ایسے سائبر حملوں کو ناکام بنانے کیلئے پہلے ہی اپنی دفاعی نظام کو مضبوط بنایا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نجی انٹیلی جنس فرم ’’ریکارڈڈ فیوچر ‘‘کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے ہیکرس کی جانب سے کئی مرتبہ لداخ میں بجلی تقسیم کاری کے مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کم از کم سات انڈین اسٹیٹ لوڈ ڈسپیچ سینٹرز کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کی کوششیں درج کر لی گئی جو متعلقہ ریاستوں کے اندر گرڈ کنٹرول اور بجلی کی ترسیل کیلئے حقیقی وقت کی کارروائیوں کیلئے ذمہ دار ہیں۔ رپورٹ میںمزید کہا گیا کہ بجلی گرڈس کو نشان بنانے کے علاوہ قومی ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور ایک ملٹی نیشنل لاجسٹکس کمپنی کے کی سرگرمی گروپ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ ریکارڈڈ فیوچر نے رپورٹ میں کہا ہے کہ رپورٹ شائع کرنے سے انہوںنے پہلے ہی حکومت کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ انٹیلی جنس فرم کے مطابق چینی حملہ آور بنیادی ڈھانچے کے اہم نظام کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ریکارڈڈ فیوچر نے کہا کہ حملے کا مقصد مستقبل میںاستعمال کیلئے صلاحیت کی نشوونما کو آسان بنانے یا مستقبل کی ہنگامی کارروائیوں کی تیاری کیلئے پورے نظام میں کافی رسائی حاصل کرنے کیلئے ان پیچیدہ نظاموں میں زیادہ سے زیادہ سمجھ حاصل کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ادھر مرکزی وزیر برائے بجلی و توانائی آر کے سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے ہیکرس نے ایک ناکام کوشش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے ایسے سائبر حملوں کو ناکام بنانے کیلئے پہلے ہی اپنی دفاعی نظام کو مضبوط بنایا ہے۔