• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۲۰, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہندوستان جمیکا کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے لیے تیار ہے: صدر جمہوریہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-05-18
Reading Time: 1min read
A A
0
ہندوستان جمیکا کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے لیے تیار ہے: صدر جمہوریہ کووند

ہندوستان جمیکا کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے لیے تیار ہے: صدر جمہوریہ کووند

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان جمیکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تکنیکی مہارت، علم اور مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے جس سے جمیکا کی تعلیم اور کاروباری منظرنامے میں تبدیلی آئے گی صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے منگل کو کنگسٹن میں جمیکا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ایک نمائندہ ہونے کے ناطے ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ جمیکا کی شاندارجمہوریت کے لیڈروں کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہند نژاد افراد کی موجودگی اور ثقافتی تعلقات ہی نہیں ہے جو دونوں ممالک کو جوڑتے ہیں بلکہ ہندوستان اور جمیکا کا جمہوریت اور آزادی میں یقین بھی انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ تمام شہریوں کی برابری کا تصور جمیکا کے آئین کا مرکزی ستون ہے۔ہمارے بانیان جمہوریت بھی انہیں خیالات کے حامل تھے اور انہوں نے ہندوستان کے ہر ایک شہری کے لئے ذاتی آزادی کے لئے کوشش کی ۔انہوں نے آزادی، جمہوریت اور برابری کے جذبے کے ساتھ جدید ملک کی تشکیل کی ہے اور ایسا کرنے میں انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم تنوع میں اتحاد کا جشن مناتے رہیں جو جمیکا کے اصول ’آؤٹ آف مینی ،ون پیپل‘ کے جیسا ہی ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے بھر پور قدرتی وسائل اپنے اسٹریٹجک مقام اپنی آبادی اور متحرک قیادت کے ساتھ جمیکا مزید اقتصادی کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔کیری کام خطے میں اپنی قیادت، بین الاقوامی قوانین پر مبنی رویہ اور مزید ذمہ داریاں اٹھانے کی خواہش نے جمیکا کو دوسرے ممالک کے لئے ایک پسندیدہ پارٹنر بنادیا ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ چند بڑی عالمی معیشتوں کے قریب جمیکا کی اسٹریٹجک پوزیشن اور انگریزی بولنے والے اس کے باصلاحیت نوجوان اس کو ایک’علمی شاہراہ‘ بننے اور چوتھے صنعتی انقلاب سے فائدہ اٹھانےکا شاندار موقع فراہم کراتے ہیں ۔ اپنے عوام کو بااختیار بنانے اور ایک خوشحال اور پائیدار معیشت کے قیام کے ساتھ ایک محفوظ متحد اور انصاف پر مبنی معاشرہ کو یقینی بنانے کے جمیکا کے ویژن 2030 کے مقاصد ہندوستان کے بھی مقاصد ہیں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.