بھوپال: صدر رام ناتھ کووند مدھیہ پردیش کے اپنے تین روزہ دورے کے ایک حصے کے طور پر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال پہنچے۔صدر جمہوریہ کا ہوائی اڈے پر گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، دیگر وزراء، عوامی نمائندوں اور فوج اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے استقبال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر کووند راج بھون پہنچ کر رات کو آرام کریں گے۔ذرائع کے مطابق، مسٹر کووند کل مقامی کشابھاو بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں صبح 10.50 بجے سے دوپہر 12 بجے تک آروگیہ بھارتی کی طرف سے منعقد ہونے والے ‘ایک ملک-ایک صحت کا نظام وقت کی ضرورت ہے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد شام 5 بجے سے 6 بجے تک یہاں موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر اور میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی نئی صحت کے ادارے کی عمارتوں کی بھومی پوجن کریں گے ۔صدرجمہوریہ کووند اتوار کی صبح 8.30 بجے بھوپال کے راجہ بھوج ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز کے ذریعے اجین کے لیے روانہ ہوں گے۔ اجین میں آیوروید سے متعلق ایک پروگرام میں شرکت کے علاوہ وہ شری مہاکالیشور مندر بھی جائیں گے۔ اس کے بعد وہ اندور جائیں گے اور وہاں سے دہلی واپس آئیں گے۔