• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نائیڈو کی ہندوستان اور قطر کے درمیان تعاون بڑھانے کی اپیل

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-06
Reading Time: 1min read
A A
0
نائیڈو کی ہندوستان اور قطر کے درمیان تعاون بڑھانے کی اپیل

نائیڈو کی ہندوستان اور قطر کے درمیان تعاون بڑھانے کی اپیل

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستان اور قطر کے درمیان بہتر ماحول بنانے اور باہمی فائدے کے لئے تعاون بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔گبون، سینیگال اور قطر کے اپنے تین ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں دوحہ پہنچے مسٹر نائیڈو نے ہندوستان-قطر تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے جو صدیوں میں پروان چڑھا ہے۔ انہوں نے مضبوط شراکت داری کو مزید خوشحال کرنے اور کاروبار میں تنوع کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔کل دوحہ میں انڈیا-قطر بزنس فورم کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ترقی کا مرکز مغرب سے ایشیا کے خطے میں منتقل ہو گیا ہے اور ہندوستان ایک مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ حکومت کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ‘انڈیا-قطر اسٹارٹ اپ برج’ کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اختراعی ماحول کو فروغ دے رہا ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے قطر کو اپنی توانائی کی حفاظت میں ہندوستان کا بھروسہ مند پارٹنر بننے اور آئی ایس اے میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی۔بعد ازاں دن میں مسٹر نائیڈو نے قطر کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین حسن عبداللہ الغنیم سے ملاقات کی۔ شوریٰ کونسل ریاست قطر کا قانون ساز ادارہ ہے جس کے 45 ارکان ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے ہندوستانی اور قطری پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین کی حیثیت سے مسٹر نائیڈو نے اسپیکر اور شوریٰ پریشد کے ارکان کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔اس دورے پر مسٹر نائیڈو کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار، اراکین پارلیمنٹ سشیل کمار مودی، وجے پال سنگھ تومر اور پی رابندر ناتھ بھی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.