• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بلند ترین مہنگائی: امریکا کا چین پر عائد کچھ ٹیرف ختم کرنے پر غور

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-06
A A
0
بلند ترین مہنگائی: امریکا کا چین پر عائد کچھ ٹیرف ختم کرنے پر غور

بلند ترین مہنگائی: امریکا کا چین پر عائد کچھ ٹیرف ختم کرنے پر غور

FacebookTwitterWhatsapp

امریکی سیکریٹری تجارت جینا ریمنڈو نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے ٹیم سے کہا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر کی بلند ترین شرح کی موجودہ لہر پر قابو پانے کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد کیے گئے کچھ ٹیرف ختم کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے۔ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کی سیکریٹری جینا ریمنڈو سے ’سی این این‘ کی طرف سے جب پوچھا گیا کہ کیا جو بائیڈن کی انتظامیہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے چین پر ٹیرف ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس پر غور کر رہے ہیں، حقیقتاً صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیم میں موجود تمام افراد کو اس کا تجزیہ کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے لیے ایسا کرنے کے مراحل میں ہیں اور پھر انہیں (جو بائیڈن) کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر مصنوعات بھی ہیں جن میں گھریلو سامان، سائیکلیں وغیرہ شامل ہیں اور یہ سمجھ میں آسکتا ہے کہ ان پر ٹیرف ختم کرنے پر غور کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی مزدوروں اور اسٹیل کی صنعت کا تحفظ کرنے کے لیے اسٹیل اور ایلمونیم پر کچھ ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جینا ریمنڈو کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ایک تلخ ’تجارتی جنگ‘ کے درمیان 2018 اور 2019 میں سابق صدر کی طرف سے سیکڑوں ارب ڈالر مالیت کے چینی سامان پر عائد کیے گئے کچھ ٹیرف کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔چین یہ بھی یہ کہہ رہا ہے کہ ٹیرف میں کمی سے امریکی صارفین کے لیے قیمت میں کمی آئے گی۔جینا ریمنڈو نے سی این این کو یہ بھی بتایا کہ سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی 2024 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر چپ اسٹوریج کے لیے ایک حل ہے کہ کانگریس کو چپس بل پاس کرنے کی ضرورت ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ تاخیر کیوں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کا مقصد امریکی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو بڑھانا ہے تاکہ امریکا منڈی میں چین کا بھرپور مقابلہ کر سکے۔ریمنڈو نے کہا کہ وہ اس خصوصیت سے متفق نہیں ہیں کہ بائیڈن کے 1.9 ٹریلین ڈالر امریکی ریسکیو پلان نے موجودہ بلند افراط زر میں کردار ادا کیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page