• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فوج میں ‘اگنی پتھ’ سے ‘اگنی ویر’ بھرتی کئے جائیں گے: راجناتھ

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-14
Reading Time: 1min read
A A
0
فوج میں 'اگنی پتھ' سے 'اگنی ویر' بھرتی کئے جائیں گے: راجناتھ

فوج میں 'اگنی پتھ' سے 'اگنی ویر' بھرتی کئے جائیں گے: راجناتھ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 14 جون : حکومت نے تینوں فوجیوں میں جوانوں کی بھرتی کے عمل میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اگنی پتھ کی نئی اسکیم کے تحت صرف چار برسوں کے لیے اگنی ویروں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی میں اس فیصلے کو منظوری دی گئی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بعد میں تینوں افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ اب تینوں فوجوں میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت جوانوں یعنی اگنی ویروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد افواج کو فٹ، جوان اور جوش و جذبے سے بھرپور بنانا ہے۔ اس سے ملک کی سلامتی کا نظام مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع ملے گا اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس اسکیم سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور چار سال بعد جب یہ نوجوان فوج سے باہر آئیں گے تو ملک کو مختلف ہنر سے لیس نوجوان کی افرادی قوت بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو فوج سے نکلنے کے بعد اچھی تنخواہ اور اچھی سروس فنڈ پیکج دیا جائے گا۔ اگر کسی بھی اگنی ویر کی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے موت ہو جاتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو بیمہ کی صورت میں کافی رقم دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی ممالک کی اسکیموں کا مطالعہ کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے اور اسے کسی کی نقل نہیں کہا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکیم کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ قیاس آرائیاں نہ کرنے کے لیے حکومت نے افواج میں اخراجات اور بچت کو کم کرنے کے لیے یہ اسکیم لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی سلامتی کے لیے اخراجات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.