حیدرآباد کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) کا ایک انجینئر ہنی ٹریپ کیس میں پکڑا گیا ہے۔جس عورت سے یہ شخص رابطہ میں تھا، شبہ ہے کہ اس کا تعلق آئی ایس آئی سے ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے انجینئر سے شادی کا وعدہ کیا اور اس کے بدلے میں میزائل ڈیولپمنٹ سے متعلق بہت سی حساس معلومات حاصل کیں۔ ملزم انجینئر ملیکارجن ریڈی کو تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو گرفتار کیا تھا۔ریڈی کئی مہینوں سے اس خاتون سے رابطے میں تھا۔اس پاکستانی جاسوس خاتون نے ریڈی کے سامنے اپنا تعارف بھارتی شہری کے طور پر کرایا اور اپنا نام نتاشا راؤ رکھا۔ریڈی بالاپور میں ڈیفنس لیب کے آر سی آئی کمپلیکس میں ایڈوانسڈ نیول سسٹم پروگرام پر کام کر رہا تھا۔ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے اسے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی اطلاع ملی جس کے بعد اسے اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ریڈی کے خلاف سرکاری راز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دی تھی۔ فرینڈ ریکوئسٹ انجینئر نے مارچ 2018 میں فیس بک سٹیٹس کے ذریعے DRDL میں نوکری حاصل کرنے کی اطلاع دی تھی۔دو سال بعد اس نے نتاشا راؤ نامی خاتون کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کی۔راؤ نے اپنا تعارف یو کے ڈیفنس جرنل کے ملازم کے طور پر کرایا۔اس کے فوراً بعد ریڈی پوری طرح سے اس ہنی ٹریپ میں پھنس گیا۔