• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کسی دوسرے ملک کی بقا کی بنیاد پر اپنی سلامتی کی خواہش نہیں ہونی چاہیے، چین

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-23
A A
0
کسی دوسرے ملک کی بقا کی بنیاد پر اپنی سلامتی کی خواہش نہیں ہونی چاہیے، چین

کسی دوسرے ملک کی بقا کی بنیاد پر اپنی سلامتی کی خواہش نہیں ہونی چاہیے، چین

FacebookTwitterWhatsapp

چین کے صدر شی جن پنگ نے روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل سربراہی اجلاس سے قبل ایک تقریر میں فوجی تعلقات میں ’توسیع‘ کے خلاف خبردار کیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ برکس کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بااثر کلب کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں عالمی آبادی کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ اور دنیا کی مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہے۔اس کے تین ارکان چین، بھارت اور جنوبی افریقہ نے یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد پر ووٹنگ سے گریز کیا۔شی جن پنگ نے برکس بزنس فورم کو بتایا کہ یوکرین کا بحران ہم سب کے لیے ایک پیغام ہے کہ اب ہمیں جاگ جانا چاہیے اور خبردار کیا کہ اپنی سلامتی کے حصول کی خواہش فوجی اتحاد میں توسیع اور کسی دوسرے ممالک کی سلامتی کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔چین اور بھارت کے روس سے مضبوط فوجی روابط ہیں اور وہ اس سے تیل اور گیس کی بڑی مقدار خریدتے ہیں۔گزشتہ ہفتے ایک کال میں شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو یقین دلایا کہ چین ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کے بنیادی مفادات کی حمایت کرے گا اور یہی وجہ ہے کہ امریکا چین کو خبردار کرتا رہا ہے کہ وہ تاریخ کے غلط رخ پر کھڑا ہے۔براعظم سے باہر سفارتی اثر و رسوخ رکھنے والے چند افریقی ممالک میں سے ایک جنوبی افریقہ نے بھی روسی فوجی کارروائی کی مذمت نہیں کی۔شی جن پنگ نے تقریر میں روس پر امریکی اور یورپی یونین کی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں دو دھاری تلوار ہیں۔گروپ آف سیون (جی 7) ممالک کے رہنما آئندہ ہفتے جرمنی میں ملاقات کریں گے جس میں روس کے خلاف پابندیوں میں اضافے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔برکس سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب روسی افواج چار ماہ قبل یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد اب ملک کے مشرقی حصے میں یلغار کررہی ہیں۔چین اور بھارت دونوں نے روس سے خام تیل کی درآمدات میں اضافہ کیا ہے جس سے مغربی ممالک کی طرف سے روسی توانائی کی خریداری میں کمی سے ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے۔ماضی میں سرد جنگ میں بدترین حریف تصور کیے جانے والے چین اور روس نے حالیہ برسوں میں تعاون کو بڑھایا ہے۔صدر پیوٹن یوکرین پر حملے سے چند روز قبل فروری میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ میں تھے۔مئی کے اواخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ جاپان کے موقع پر بیجنگ اور ماسکو نے بحیرہ جاپان اور مشرقی بحیرہ چین کے اوپر بمبار طیارے اڑا کر دونوں ملکوں کے مضبوط فوجی تعلقات کا اشارہ دیا تھا۔چین نے مئی میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ دیگر ابھرتی ہوئی معیشتیں اس گروپ میں شامل ہوں البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ کیا نئے اراکین کو مدعو کیا گیا ہے یا نہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page