• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بحران کے شکار سری لنکا میں اسکول بند، ایندھن کی بچت کے لیے گھر سے کام کرنے پر زور

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-27
Reading Time: 1min read
A A
0
بحران کے شکار سری لنکا میں اسکول بند، ایندھن کی بچت کے لیے گھر سے کام کرنے پر زور

بحران کے شکار سری لنکا میں اسکول بند، ایندھن کی بچت کے لیے گھر سے کام کرنے پر زور

FacebookTwitterWhatsapp

سری لنکا میں سیکیورٹی فورسز نے پیٹرول کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں میں ٹوکن تقسیم کیے جبکہ ملک میں ایندھن کی شدید قلت کے ساتھ 7 دہائیوں کے دوران اپنے بدترین معاشی بحران کا مقابلہ کرنے والے ملک کے دارالحکومت کولمبو میں اسکول بند کردیے گئے اور سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ کم ترین سطح پر ہونے کے ساتھ 2 کروڑ 20 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی والا جزیرہ نما ملک خوراک، ادویات اور سب سے زیادہ اہم چیز ایندھن کی ضروری درآمدات کی ادائیگی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔67 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور ڈبلیو ڈی شیلٹن کا کہنا تھا کہ میں 4 روز سے لائن میں کھڑا ہوں، اس دوران میں ٹھیک سے سویا نہیں اور نہ ہی صحیح طرح سے کھانا کھایا، ٹوکن وصول کرنے والے شہری کے لیے ایندھن دستیاب ہونے کے بعد اس کو وصول کرنے تک قطار میں اپنی جگہ پر کھڑا رہنا ضروری ہے۔کولمبو کے وسط میں واقع ایک فیول اسٹیشن پر 24ویں نمبر پر کھڑے ڈبلیو ڈی شیلٹن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کما نہیں سکتے، ہم اپنے خاندانوں کو کھانا نہیں کھلا سکتے۔ڈبلیو ڈی شیلٹن کا گھر اس فیول اسٹیشن سے صرف 5 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھا مگر پیٹرول نہ ہونے کے باعث وہ اپنے گھر تک کا سفر نہیں کر سکتے تھے، اس لیے وہیں اسٹیشن پر ٹہر گئے تھے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حکومت اپنے ایندھن کے ذخائر کو کس حد تک بڑھا سکتی ہے۔وزیر بجلی و توانائی کنچانا وجیسیکرا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہمارے پاس تقریباً 9 ہزار ٹن ڈیزل اور 6 ہزار ٹن پیٹرول کے ذخائر موجود ہیں، لیکن مزید کوئی نئی شپمنٹ آنا باقی نہیں ہے۔حکومت نے ملازمین کو آئندہ نوٹس تک گھر سے کام کرنے کو کہا ہے جبکہ کولمبو اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے سے فیول اسٹیشن پر پیٹرول کے حصول کے لیے قطاروں میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ڈبلیو ڈی شیلٹن نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ بحران کب ختم ہوگا۔عوامی سفری سہولیات، بجلی کی پیداوار اور طبی خدمات کو ایندھن کی تقسیم میں ترجیح دی جائے گی جبکہ اس میں سے کچھ حصہ بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو فراہم کیا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک ٹیم 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کے لیے سری لنکا کا دورہ کر رہی ہے۔اگرچہ سری لنکن قوم جمعرات کو دورہ ختم ہونے سے پہلے ہی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ قرض کے حصول کے معاہدے تک پہنچنے کی توقع کر رہی ہے، لیکن اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کے بعد بھی فوری طور پر فنڈز جاری کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page