ملبورن //آسٹریلیا ئی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے برِ صغیر میں ٹسٹ سیریز کو چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کو دوسری ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں برصغیر میں 8 ٹسٹ کھیلنے ہیں، آسٹریلیا کے ہندوستان میں 4، پاکستان اور سری لنکا میں 2، 2 ٹسٹ مقرر ہیں۔ اس سے متعلق بات کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں سیریز جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتی ہیں، اگلا فیوچر ٹور پروگرام سخت ہے، ایشیز سیریز کے بعد برصغیر کا دورہ آسان نہیں ہوگا۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، یہ ٹسٹ پلیئرز کا امتحان ہوتا ہے، اگلی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں ہمیں اچھا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ مقرر ہے، آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔