• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بابراعظم کی ڈاٹ بالز نے وسیم اکرم کو بھی پریشان کردیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-05
Reading Time: 1min read
A A
0
ہمپورے ورلڈکپ میں اچھا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی: بابر اعظم

ہمپورے ورلڈکپ میں اچھا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی: بابر اعظم

FacebookTwitterWhatsapp

لاہور//ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کپتان بابراعظم کی ڈاٹ بالز کھیلنے کی شرح وسیم اکرم کو بھی کھٹکنے لگیں۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کو مسلسل سیکھتے ہوئے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، کوچ میدان میں جاکر میچ کی صورتحال کے بارے میں نہیں بتا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اپنے کھیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، انھیں دنیا کے کامیاب بیٹسمینوں سے سیکھنا چاہیے کہ وہ اپنی اننگز کس انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے عوامی توقعات کے مطابق پرفارم کرتے ہیں، ہمارے پاس بابراعظم اور محمد رضوان جیسے ان فارم بیٹسمین موجود ہیں مگر بابراعظم کو ابتدائی 6 اوورز میں ڈاٹ بال کی شرح میں کمی لانے کی ضرورت ہے، اتنی زیادہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی موجودگی میں بیٹسمینوں کو سیکھتے ہوئے بہتری لاکر خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔سابق کپتان نے کہا کہ جارحانہ بلے بازی کا مطلب یہ نہیں کہ ہر گیند پر چھکا لگایا جائے بلکہ صورتحال، حریف ٹیم اور بائولر کو دیکھتے ہوئے درست سٹروکس کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے، دنیا کا کوئی کوچ میدان میں جا کر کھلاڑی کو میچ کی صورتحال کے بارے میں نہیں بتا سکتا، کھلاڑی کو اپنی ذہانت سے حالات سے سیکھنا اور پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کے 6 سیزن ختم ہوگئے لیکن کیا آپ کسی ایک اْبھرتے ہوئے بیٹسمین کا بتا سکتے ہیں جو ایمرجنگ کیٹیگری سے سامنے آیا ہو، حیدر علی سامنے آیا لیکن اس کی کارکردگی میں تسلسل نہیں، محمد حفیظ 40 سال کے ہیں، جسمانی طور پر بہت فٹ اور ٹیم کا حصہ ہیں، خوشی ہے کہ وہ اچھا کھیل رہے ہیں، ان کی حالیہ فارم اچھی نہیں، اگر حفیظ کا کوئی متبادل ہوتا تو ان کی جگہ لے لیتا لیکن ابھی تک ایسا نظر نہیں آتا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.