نئی دہلی ، 05 جولائی// مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹیکہ کاری کے نظام کووین پلیٹ فارم کو عالمگیر بنانے پر زور دیا ہے۔ پیر کو منعقدہ کووین گلوبل کانکلیو میں ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کووین پلیٹ فارم کے لئے بہت سارے ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان پوری دنیا کو اس ٹیکنالوجی کو دینے کے لئے پرجوش ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہندوستان کی اس ٹکنالوجی سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ کورونا سے تحفظ کا ٹیکہ کاری کے رجسٹریشن کے لئے اس آسان طریقے کی شروعات کی گئی تھی۔ کووین پلیٹ فارم پر اب تک تیس کروڑ سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ بھارت کے ذریعہ سے ڈیولپ اس کووین پلیٹ فارم کے لئے اب تک 50سے زیادہ ممالک نے دلچسپی دکھائی ہے ۔ یہ بھارتی ٹکنا لوجی اور اسے ڈیولپ کرنے والوں کے لئے فخر کا موضوع ہے۔ وزیر اعظم نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔