حیدرآباد // شہر حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیاگیا ہے ۔پٹرول پر 36پیسے اور ڈیزل پر 20پیسے کا اضافہ درج کیاگیا ہے جس کے بعد ریاستی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر103.41روپئے اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر97.40روپئے تک جاپہنچی ہے ۔دوماہ کے عرصہ کے دوران ایک لیٹر پٹرول پر 9روپئے 18پیسے کا اضافہ درج کیاگیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8روپئے 70پیسے کا اضافہ دیکھاگیا ہے ۔بنگال، آسام، تمل ناڈو،کیرل اور پوڈوچیری میں انتخابات کے نتائج کے بعد پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہا ہے تاہم مئی کے دوسرے ہفتہ سے پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیاگیا ہے ۔جولائی میں دو مرتبہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اضافہ نے عام آدمی پر بوجھ میں اضافہ کردیا ہے ۔عام آدمی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں جاری غیر معمولی اضافہ سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ جات پر اثر پڑرہا ہے ۔