گیزا (مصر)، 15 اگست :مصر کے شہر گیزہ کے ایک چرچ میں اتوار کی خصوصی پرے کے دوران زبردست آگ لگنے اور بھگدڑ مچ جانے سے 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ 12 سے زائد افراد جھلسے اور زخمی ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں کاپٹک ابوسفین چرچ میں اتوار کی پرے کے لیے تقریباً پانچ ہزار افراد جمع تھے۔ اسی دوران آگ لگ گئی اور جان بچانے کے لیے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے داخلی گیٹ بند ہو گیا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق اس ہولناک حادثے میں تین سے 16 سال کی عمر کے تقریباً 18 بچے اور نوجوان مارے گئے ہیں۔