خرطوم، 14 اگست:سوڈان میں موسلا دھار بارش کے دوران کم از کم 52 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔نیشنل سول ڈیفنس کونسل نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ متاثرین میں سے 19 کو وسطی سوڈان کی شمالی ریاست کورڈوفن بھیج دیا گیا ہے۔کونسل کے مطابق ملک بھر میں 219 ہیکٹر زرعی اراضی سیلاب کی زد میں آگئی جس سے 5345 مکانات تباہ اور 2862 کو نقصان پہنچا۔ شمال میں دریائے نیل ریاست سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جس میں کل 2732 گھر تباہ اور تقریباً 690 کو نقصان پہنچا۔کونسل کے ترجمان عبدالجلیل عبدالرحیم نے شہریوں سے ندیوں یا نالوں کے قریب تعمیراتی کام بند کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ (یو این آئی)