• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوکرین کا روس پر چوری شدہ اناج شام لے جانے کا الزام

Nigraan News by Nigraan News
2022-08-19
Reading Time: 1min read
A A
0
ناروے نے یوکرین کے لیے 7.3 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین کا روس پر چوری شدہ اناج شام لے جانے کا الزام

FacebookTwitterWhatsapp

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں یوکرین کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ روسی کارگو جہاز مبینہ طور پر چوری شدہ یوکرینی اناج لے کر شام پہنچ گیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق ایس وی کونسٹنٹین شام میں لنگر انداز ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جہاز، اناج لے کر جارہا تھا جسے قابض روسی حکام نے لوٹ لیا اور غیر قانونی طور پر منتقل کردیا، جہاز ابتدائی طور پر لبنانی بندرگاہ طرابلس کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔
یوکرین نے روسی افواج پر الزام لگایا کہ وہ فروری کے آخر میں یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے اناج کے گوداموں میں توڑ پھوڑ کر رہے تھے۔سفارتخانے کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اناج کی پہلی کھیپ لے کر یوکرین سے روانہ ہونے والا جہاز شام کے ساحلی شہر پر پہنچ گیا ہے اور سامان اتار رہا ہے، اس جہاز کا انتظام ایک روسی کمپنی کے پاس ہے۔یوکرین حکام نے کہا کہ سیرالیون کے جھنڈے والے جہاز رزونی کے لبنان پہنچنے کی توقع ہے لیکن شپمنٹ میں پانچ ماہ کی تاخیر نے لبنانی خریدار کو جہاز کے سمندر میں ہونے کی وجہ سے معاہدہ منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا۔
تیل کی ترسیل کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ‘ٹینکر ٹریکر ڈاٹ کام’ کے شریک بانی سمیر مدنی کے مطابق، جہاز رواں ہفتے کے شروع میں طرطوس میں لنگر انداز ہوگیا۔سمیر مدنی نے ٹوئٹ کیا کہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز، جس میں 26 ہزار ٹن مکئی تھی، اپنا سامان اتار رہا تھا۔رواں ماہ کے شروع میں لبنانی حکام نے شام کے جھنڈے والے جہاز کو مختصر وقت کے لیے قبضے میں لے لیا تھا کیونکہ یوکرین کے حکام نے الزام لگایا تھا کہ یہ چوری شدہ سامان سے لدا ہوا ہے۔
بعد میں لبنان نے لاؤڈیسیا کے جہاز کو اس وقت چھوڑ دیا جب تحقیقات یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ اس میں چوری کا سامان لایا گیا تھا، لیکن کیف کے سفارت خانے کی جانب سے اس فیصلے پر تنقید کی گئی تھی، شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق لاؤڈیسیا نے 8 اگست کو طرطوس میں اپنا سامان اتارنا شروع کیا۔شام، روس کا ایک اہم اور مضبوط اتحادی ہے جس نے صدر بشارالاسد کی حکومت کی حمایت کے لیے 2015 میں ملک کی خانہ جنگی میں مداخلت کی تھی۔روس نے شام کو مالی امداد تو بہت محدود مقدار میں فراہم کی ہے لیکن اس نے بڑی امداد کے طور پر شام کو گندم فراہم کی ہے۔شامی حکومت اپنی گندم کی زیادہ تر درآمدات کے لیے ماسکو پر انحصار کرتی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page