• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فلسطینی بچے کی ہلاکت,امریکا نے اسرائیل سے تحقیقات کا مطالبہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-01
A A
0
فلسطینی بچے کی ہلاکت,امریکا نے اسرائیل سے تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی بچے کی ہلاکت,امریکا نے اسرائیل سے تحقیقات کا مطالبہ

FacebookTwitterWhatsapp

مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں جاں بحق ہونے والے سات سالہ فلسطینی بچے کو اہل خانہ نے سپرد خاک کردیا جبکہ امریکا نے واقعے کی مکمل اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 7 سالہ ریان یاسر سلیمان کا جسد خاکی فلسطینی اسکارف سے لپٹا ہوا تھا، جبکہ بیت المقدس کے قریب بچے کے آبائی شہر طوق کے راستے سے گزرنے والے جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
ریان کے کزن محمد سلیمان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو اسکول سے واپس آتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں نے ریان کا پیچھا کیا تھا، ریان اسرائیلی فوجیوں سے خوف زدہ ہو کر بھاگا اور گرگیا، کزن نے بتایا کہ اسے قریبی بیت جالا اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں 4 فلسطینیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ریان کا پیچھا کیا جس کے بعد وہ اونچی عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کہنا ہے کہ متعدد فلسطینیوں کی جانب سے شہریوں پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کی تلاشی لی۔تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق آئی ڈی ایف (فوج) کی طرف سے علاقے میں ل گئی تلاشی اور بچے کی المناک موت کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ادھر امریکا نے 7 سالہ ننھے بچے ریان سلیمان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بچے کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات کرے۔
واضح رہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے راد حازم کے بھائی عابد حازم کو گرفتار کرنےکے لیے جینن میں چھاپے مارے ، عابد حازم نے رواں سال اپریل میں تل ابیب کے ضلع میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے اب تک مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page