میکسیکو کے شہر سان میگوئل توتولاپن میں ایک زبردست فائرنگ کے نتیجے میں شہر کے میئر سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔معلومات کے مطابق شہر کے سٹی ہال میں ایک پروگرام کے دوران کچھ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔کئی پولیس اہلکار بھی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پروگرام میں کم از کم 200 لوگ موجود تھے۔اسی دوران ایک نامعلوم شخص ہال میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔واقعے کے بعد پورے شہر میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔گزشتہ چند ماہ میں اجتماعی فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ہال کے بیرونی حصے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں دیواروں پر گولیوں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔اسی دوران ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے اس شخص کو پکڑ لیا ہے۔