بیجنگ ؍9؍ دسمبر ؍
چینی حکام کی طرف سے ملک بھر میں کووڈ پابندیوں میں نرمی کے اعلان نے رہائیشیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ انہوں نے اسے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیزی سے تبدیلی قرار دیا ہے جو کہ طویل عرصے سے جاری تھے۔ دوسری طرف بہت سے مقامی لوگوں نے نرمی کا خیرمقدم کیا اور اسے چین میں معمول کی طرف واپسی کی طرف ایک قدم کے طور پر سراہا، لوگوں کی اکثریت نے اسے اس کے اثرات کے لیے’’پریشان کن‘‘سمجھا اور سوال کیا کہ نئی پابندیوں کو کیسے نافذ کیا جائے گا۔مانیٹرنگ کے دوران عالمی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق، چین بھر میں متعدد کارکنوں نے ملک کے صفر کوویڈ ضوابط کی کچھ ظاہری علامتوں کو ہٹا دیا ہے، میٹرو سٹیشن کی دیواروں سے ہیلتھ کوڈ سکیننگ کے نشانات ہٹا دیے ہیں اور چینی حکومت کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کے اعلان کے بعد کچھ گیٹ بند کر دیے ہیں۔یہ ملک بھر میں زیرو کوویڈ پالیسی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے بعد ہوا ہے۔ وبائی مرض کے آغاز سے ہی لاکھوں لوگ مختلف مجبوریوں میں مبتلا ہیں اور یہ اعلان ان کے لیے ایک بہت بڑی راحت کے طور پر سامنے آیا ہے۔