• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر اعظم کی زیر صدارت بھاجپا ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ منعقد

موٹے اناج کو فروغ دینے کیلئے عوامی تحریک شروع کرنے پر دیا زور

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-21
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی کابینہ کی میٹنگ دوردرشن، آکاشوانی کی بحالی کے لیے 2.5 ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

مرکزی کابینہ کی میٹنگ دوردرشن، آکاشوانی کی بحالی کے لیے 2.5 ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی/// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنی خوراک میں جوارباجرا جیسے موٹے اناج کااستعمال کریں اور ملک میں بھی اس کے رواج کو فروغ دینے کے لیے ایک عوامی تحریک شروع کریں مسٹرمودی نے یہ بات بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں کہی۔ میٹنگ میں پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی، مرکزی وزرائے مملکت ارجن رام میگھوال اور وی مرلی دھرن شامل تھے۔ ملاقات میں پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم نے ممبران پارلیمنٹ سے ایم پی اسپورٹس ایونٹ منعقد کرنے کو بھی کہا۔میٹنگ میں مسٹرمودی نے ارکان پارلیمنٹ کو جوارباجرا جیسے موٹے اناج کھانے اور ملک میں اسے فروغ دینے کا مشورہ دیا اور ارکان پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ میں آج موٹے اناج کا خصوصی کھانا کھانے کی اپیل کی۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے تمام ممبران پارلیمنٹ کے لیے موٹے اناج کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں جوار باجرہ جیسے موٹے اناج سے بنے پکوان پیش کیے جائیں گے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم مسٹرمودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی اس ضیافت میں شرکت کریں گے۔خاص بات یہ ہے کہ اگلے سال جنوری سے اقوام متحدہ کی فیڈریشن نے بین الاقوامی موٹا اناج سال کا اعلان کیا ہے۔ ماناجارہا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں موٹے اناج کی دعوت کے انعقاد کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ جوار ہندوستان میں بڑے پیمانے پر پیدا ہوتا ہے۔پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر مودی نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ 2023 کو جوار کے بین الاقوامی موٹا اناج سال (انٹرنیشنل ملیٹس ایئر) کے طور پر منایا جائے گا۔ ہم ملیٹس سے پوشن ابھیان کو فروغ دے سکتے ہیں… لاکھوں لوگ جی-20 کے انعقادات، میٹنگوں اور پروگراموں کے لیے ہندوستان آئیں گے، جہاں بھی ممکن ہوگا، ہم کھانے میں ان کے لیے باجرے سے بنی ہوئی کچھ ڈشیں بھی رکھیں گے۔مسٹر جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی نے گانا مقابلہ، باجرے پر مضمون نویسی، اسکولوں اور کالجوں میں باجرے پر مباحثے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ موٹے اناج کے رواج کو ایک عوامی تحریک بنانا چاہئے۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.