• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرک بورڈ چیئرمین بن سکتے ہیں؟

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-21
Reading Time: 1min read
A A
0
نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرک بورڈ چیئرمین بن سکتے ہیں؟

نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرک بورڈ چیئرمین بن سکتے ہیں؟

FacebookTwitterWhatsapp

لاہور، 21 دسمبر (یو این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نجم سیٹھی کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنایا جا رہا ہے۔
ڈان کی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں کی جانب سے چند روز قبل سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دوبارہ اس عہدے پر فائز ہو رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کے موقع پر نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ نے ان سے ملاقات کی۔اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس سے قبل رواں برس اپیل میں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ رمیز راجا بطور چیئرمین پی سی بی عہدے پر کام جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ نئے وزیر اعظم کا ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ کی بنیاد پر کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان کے پاس قومی کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کرنے کا اختیار ہے۔
یاد رہے کہ 2014 میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی پی سی بی کوپی سی بی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔بعد ازاں 2018 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی تو انہیں مستعفی ہونا پڑا اور ان کی جگہ احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا۔
نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز کیا اورملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے تھے۔پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد لیگ کے اگلے دونوں ایڈیشن پہلے سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے اور پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔
پی سی بی کے سربراہ کے طور پر ان کے دور میں آئی سی سی ورلڈ الیون، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
نجم سیٹھی کو 2018 میں مستعفی ہونے سے قبل اگست 2017 میں بورڈ آف گورنرز کے 10 اراکین نے متفقہ طور پر 3سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page