• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دبئی بندرگاہ پر زوردار دھماکے کے بعد آتشزدگی

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-08
A A
0
دبئی بندرگاہ پر زوردار دھماکے کے بعد آتشزدگی
FacebookTwitterWhatsapp

متحدہ عرب امارات کے میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ دبئی کے مرکزی بندرگاہ میں دھماکے کے بعد کنٹینر جہاز پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔جائے وقوع کے قریب رہنے والے کم از کم 3 افراد نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز گئے۔دبئی میڈیا آفس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’جبل علی بندرگاہ پر جہاز پر موجود ایک کنٹینر کے اندر دھماکے کے باعث لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے‘۔آفس نے ایک اور پوسٹ میں مزید بتایا کہ جہاز بندرگاہ پر لگنے کی تیاری کر رہا تھا۔اس پوسٹ کے ساتھ فائر فائٹرز کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں جس میں ایک بڑے جہاز پر آتشزدگی سے فائر فائٹرز کو نمٹتے ہوئے دکھایا گیا۔دبئی پولیس نے بتایا کہ جہاز پر موجود 130 کنٹینرز میں سے تین میں آتش گیر مادے تھے اور جہاز میں عملے کے 14 افراد موجود تھے۔جائے وقوع پر موجود اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر مسلسل اس بندرگاہ کا مسلسل چکر لگا رہا تھا۔امریکی بندرگاہ ریسرچ سروس کے مطابق یہ بندرگاہ طیارہ بردار بحری بیڑوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 2017 میں امریکا سے باہر امریکی بحریہ کے زیر استعمال مصروف ترین بندرگاہ تھا۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ بندرگاہ میں بحری جہازوں کی معمول کی نقل و حرکت کو بغیر کسی مداخلت کے جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔اس طرح کے واقعات انتہائی محفوظ خلیج امارات میں بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔جائے وقوع کے نزدیک رہائش پذیر ایک انٹرن کلیمنس لیفکس کا کہنا تھا کہ میں اپنی بالکونی سے باہر دیکھ رہا تھا، میرے دوست نے سورج کی روشنی کی طرح کا زرد رنگ دیکھا۔جبل علی بندرگاہ کے قریب دبئی کے ضلع مرینہ کے رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے ’کھڑکیوں کو لرزتے ہوئے دیکھا‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں یہاں 15 سال سے مقیم ہوں اور یہ پہلی بار ہے جب میں نے ایسا دیکھا اور سنا ہے‘۔جبل علی فری زون (جافا) میں قائم 8 ہزار کمپنیاں ہیں جنہوں نے گزشتہ سال دبئی کی مجموعی مقامی مصنوعات میں 23 فیصد حصہ ڈالا، یہ مشرق وسطٰی کا سب سے بڑا تجارتی زون ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو بڑھا دیگی: ایران

2026-04-14
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ

2026-04-13
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page