• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, دسمبر ۲۹, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٓآج شام موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان: محکمہ موسمیات

دن میں دھوپ، شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
دن میں دھوپ، شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ

دن میں دھوپ، شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//چلہ کلان میں بھی د ن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کے دوران مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ اسی دوران پہلگام اور کپواڑہ میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج کی گئی جبکہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے 29دسمبر کی شام سے ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ اسی دوران جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ صبح کے اوقات گہری دھند سے معمول کی زندگی میں خلل واقع ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں چلہ کلان سے قبل ہی سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرائوٹ آئی ہے ۔جموں و کشمیر میں شدید سردی کی صورتحال جاری ہے جبکہ پہلگام اور کپواڑہ میں موسم کے سرد ترین درج ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کے درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ کم از کم درجہ حرارت معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کے لیے یہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبہ میں، پارہ منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات شمالی کشمیر کے علاقے میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ دریں اثنا وادی میں بدھ کو چلہ کلان کے ساتویں روز موسم صبح سے ہی خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی صبح سے ہی چھائی رہی۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے اگلے 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی ہے ۔تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق 29دسمبر کی شام سے 30دسمبر کی صبح تک کچھ مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کشمیر کاپہلا ’’مہندی آرٹ ڈیزائننگ انسٹی ٹیوٹ‘‘ قائم کرنے والی مہندی آرٹسٹ

کشمیر کاپہلا ’’مہندی آرٹ ڈیزائننگ انسٹی ٹیوٹ‘‘ قائم کرنے والی مہندی آرٹسٹ

2 منٹ پہلے
شموئل احمد کی وفات اردو فکشن کا بڑا نقصان: پروفیسر شیخ عقیل احمد

شموئل احمد کی وفات اردو فکشن کا بڑا نقصان: پروفیسر شیخ عقیل احمد

2 منٹ پہلے
ادویات بنانے والے پلانٹس کی جانچ ہوگی

ادویات بنانے والے پلانٹس کی جانچ ہوگی

2 منٹ پہلے
امریکہ میرے ملک میں بدعنوانی میں ملوث رہا ہے: کرزئی

امریکہ میرے ملک میں بدعنوانی میں ملوث رہا ہے: کرزئی

2 منٹ پہلے
یوکرین نے روس کو مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

یوکرین نے روس کو مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

2 منٹ پہلے
طالبان کی خواتین پر پابندی عائد، این جی او نے کام بند کر دیا

طالبان کی خواتین پر پابندی عائد، این جی او نے کام بند کر دیا

2 منٹ پہلے
بھارت اور چین کے مابین کشیدگی سے بین الاقوامی تجارت متاثر

بھارت اور چین کے مابین کشیدگی سے بین الاقوامی تجارت متاثر

2 منٹ پہلے
جموں کشمیر میں کووڈ پھر سے اُبھرنا شروع5افراد پازٹیو قرار

جموں کشمیر میں کووڈ پھر سے اُبھرنا شروع5افراد پازٹیو قرار

2 منٹ پہلے
31 مارچ 2023 تک پین کارڈکو آدھار کے ساتھ لنک کرنا لازمی

31 مارچ 2023 تک پین کارڈکو آدھار کے ساتھ لنک کرنا لازمی

2 منٹ پہلے
نئے سال کا جشن منانے کیلئے سیاحتی مقامات پر ہوٹل مکمل طور بُک

کشمیر میںکرسمس اورنئے سال کی تقریبات پر رہنما خطوطپر عمل کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ٹورازم

2 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.