سرینگر :سرکاری اراضی پر قبضے جمانے کر ناجائز استعمال کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا کہ غریب اور عام عوام کو جاری مہم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ نان گزٹئیڈ ملازمین کی ترقیوں کیلئے پوسٹ پبلک سروس کمیشن کو منتقل کئے کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے زیون علاقے میں کشمیری پنڈتوں کی رہائش کیلئے930 ٹرانزٹ کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے لئے تمام حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور انتظامیہ اسے آسانی سے سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور غریب اور عام عوام کو جاری مہم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔لیفٹنٹ گورنر سنہا نے کہ ایک وقت تھا جب کشمیری پنڈتوں کی رہائش کیلئے فلیٹس کی تعمیر کیلئے زمین دستیاب نہیں تھی ۔ لیکن آج ہم نے مہاجر کشمیر ی ہنڈتوں کیلئے 930 فلیٹ قسم کی ٹرانزٹ رہائش کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کے منصوبے کشمیر کے دیگر حصوں میں بھی چل رہے ہیں۔ سیکورٹی خدشات اور کے پی کے تحفظ کے اقدامات کا بخوبی خیال رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ترقیوں کا تعلق ہے، نان گزیٹڈ کشمیر ی پنڈت ملازمین کی اسامیوں کو گزیٹڈ کیڈر بنانے کیلئے پبلک سروس کمیشن کو ریفر کیا گیا ہے۔بھارت جوڑو یاترا سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات اپنی جگہ پر ہیں اور انتظامیہ اسے آسانی سے سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حفاظتی اقدامات کی ضرورت تھی وہ اٹھائے گئے ہیں۔سرکاری اراضی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ریاستی اراضی کو تجاوزات سے واگزار کرانے کی جاری مہم ان دو شارکوں کے خلاف ہے جنہوں نے طاقت کا غلط استعمال کیا اور بڑی زمینوں پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا ’’میں غریب اور عام آدمی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ انہیں چھوا نہیں جائے گا اور انہیں خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔