• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اگست ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Nigraan News by Nigraan News
2024-10-08
Reading Time: 1min read
A A
0
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر؍

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے  انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنا فیصلہ دکھا کر ثابت کر دیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جو کچھ کیا وہ انہیں قابل قبول نہیں تھا موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں گپکار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ لوگوں نے اپنا فیصلہ دکھا کر ثابت کر دیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جو کچھ کیا وہ انہیں قابل قبول نہیں تھا‘۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ’بے روز گاری، گراں بازاری، نوجوانوں میں منشیات کی بدعت کے پھیلائو جیسے مشکلات کو دور کرنے کے لئے مزید کام کرنا ہے‘۔یہ کہنے پر کہ آیا جموں وکشمیر میں سیاسی صورتحال بدل سکتی ہے، کے جواب میں انہوں نے کہا: ’بے شک، یہاں اب صرف لیفٹیننٹ گورنر اور ان کے چار ساتھی نہیں ہوں گے اب نوے ارکان اسمبلی ہوں گے جو لوگوں کے مسائل کو حل کریں گے‘۔انہوں نے کہا:’میں تمام لوگوں کا شکر گذار ہوں ان لوگوں کا بھی جنہوں نے الیکشن میں آزادنہ طور پر حصہ لیا‘۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے پارٹی صدر کی گپکار رہائش گاہ پر مٹھائیں تقسیم کرکے پارٹی کی جیت پر جشن منایا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page