• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شام: اقوام متحدہ نے امدادی آپریشن میں توسیع کر دی

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-10
A A
0
شام: اقوام متحدہ نے امدادی آپریشن میں توسیع کر دی
FacebookTwitterWhatsapp

شام میں انسانی امداد فراہم کرنے کی معیاد آج ہفتے کے روز ختم ہو رہی تھی لیکن اب یہ آئندہ مزید ایک برس تک جاری رہے گی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نو جولائی جمعے کے روز ترکی سے سرحد پار شام میں امداد کی فراہمی میں مزید 12 ماہ کے لیے توسیع پر اتفاق کر لیا۔ امداد کی فراہمی اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی وجہ سے ہی بحال تھی تاہم یہ معیاد آج 10 جولائی ہفتے کو ختم ہو رہی تھی۔ اقوام متحدہ میں ویٹو پاور سے لیس مستقل رکن روس پہلے اس توسیع کی مخالفت کر رہا تھا تاہم آخری منٹ میں روس کے ساتھ ایک سمجھوتہ طے پا گیا جس کے سبب 12 ماہ کے لیے یہ توسیع ممکن ہو سکی۔ سلامتی کونسل نے سب سے پہلے سن 2014 میں امداد کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی تھی تاہم یہ مینڈیٹ ہر برس تجدید سے مشروط ہے۔ روس جنگ زدہ ملک شام کے صدر بشار الاسد کا حامی اور ان کا اتحادی ہے، جس نے حال ہی میں سلامتی کونسل میں اپنی ویٹو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذریعہ ملک میں خوراک اور طبی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی چار سرحدی گزر گاہوں میں سے تین کو بند کروا دیا تھا۔ جمعے کے روز سکیورٹی کونسل میں اتفاق رائے سے ہونے والے ووٹ سے قبل، روس نے شام کے شمال مغربی علاقے باب الہوا میں بھی آخری سرحدی کراسنگ کو بند کرنے کی بات کہی تھی۔ تاہم مبصرین نے متنبہ کیا ہے کہ اس سرحدی گزر گاہ کو بند کرنے سے انسانیت سوز تباہی ہو سکتی ہے۔ مینڈیٹ کو خطرہ کیوں لاحق تھا؟ جمعے کو ووٹ سے قبل سکیورٹی کونسل میں اس حوالے سے دو قراردادیں پیش کی گئی تھیں۔ ناروے اور آئر لینڈ نے مشترکہ طور پر اس میں پھر سے 12 ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا جبکہ روس نے اپنی قرار داد میں محض چھ ماہ کی توسیع کی بات کہی تھی۔ لیکن روس کا اصرار اس بات پر تھا کہ کسی بھی قسم کی امداد پہلے دارالحکومت دمشق بھیجی جانی چاہیے اور پھر اس کی تقسیم کا کام صدر بشار الاسد کی انتظامیہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔ لیکن اقوام متحدہ اور دیگر فریقوں نے روس کی اس تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اگر اسد حکومت کو باغیوں کے آخری گڑھ ادلب میں بھی امداد پہنچانے کا اختیار دے دیا گیا تو اس سے خطے کے تقریباً 20 لاکھ سے بھی زیادہ بے گھر ہونے والے شامی باشندے اسد جیسے طاقتور آمر کی خواہش سے مشروط ہو کر رہ جائیں گے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ (ایچ آر ڈبلیو) میں اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر لوئس شارین بونیو نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، ’’شامی حکومت نے بار بار یہی ظاہر کیا ہے کہ اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو دیگر خطوں تک پہنچانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس کے برعکس، انہوں نے ہر بار اس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔‘‘ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کیا ہے؟ اقوام متحدہ کے مطابق ترکی میں پہلے ہی سے 36 لاکھ سے بھی زیادہ شامی مہاجرین نے پناہ لے رکھی ہے۔ سن 2011 میں ملک میں خانہ جنگی کے آغاز سے اب تک تقریباً سوا دو کروڑ شامی باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کام کرنے والی ایک شامی تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ اب تک شام میں چار لاکھ 94 ہزار 438 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو بڑھا دیگی: ایران

2026-04-14
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ

2026-04-13
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page