ایک زبردست مقابلہ میں میسی کی قیادت میں ارجنٹائنا نے نیمار کی برازیل کو ایک گول سےشکست دےکر کو پا امریکہ فائنل جیت لیا۔ برازیل جس نے بہت ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا پہلے ہاف میں ایک غلطی کی وجہ سے گول کھا گئی۔ یہ گول ارجنٹائنا کے اسٹرائکر ڈی مریا نے کیا۔ڈی مریا کا ایک گول پورے میچ میں فاتح ثابت ہوا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائنا کے کپتان میسی کو ایک آسان گول کرنے کا موقع ملا جب وہ اور گول کیپر اکیلے تھے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔برازیل کےاسٹرائکر نیمار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ٹیم کو جتانے میں ناکام رہے۔ میچ کے بعد جہاں میسی کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا وہیں نیمار کو بری طرح روتے ہوئے دیکھا گیا ۔میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل گول کےاندر بال ڈالنے میں کامیاب رہی لیکن لائن مین نے اسے ہاف سائڈ قراردے دیا ۔ اس دلچسپ مقابلہ میں دونوں ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں کو ریفری نے پیلا کارڈ دکھایا کیونکہ میچ بہت جوش میں کھیلا جا رہا تھا اور کئی فاؤل ہوئے۔واضح رہے یہ پہلا موقع ہے جب میسی نے اپنے ملک کے لئے کوئی ٹرافی جیتی ہے۔ میسی دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی ہیں لیکن کبھی اپنے ملک کے لئے کوئی ٹرافی نہیں جیت پائے اس لئے یہ جیت ان کےلئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔