• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

ہزاروں عقیدتمندوں کی شرکت، درد وو اذکار کی محفلیں ہوئیں آراستہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-07
Reading Time: 1min read
A A
0
شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
سرینگر 7 مارچ // انوار و تجلیات سے لبریز شب برات یعنی ( لیلتہ النصف ) کی تقریبات جموں وکشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام اورتزک و احتشام کیساتھ منائی گئیں ۔ اس ضمن میں منگل اور بد ھ کی درمیانی رات وادی بھر کی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کا اہتمام کیاگیا اور انتہائی فضیلت وبرکت والی اس رات میں لاکھوں فرزندان توحید نے درو د ا ذکار، توبہ استغفار، نعت خوانی اوروعظ و تبلیغ کی روح پرور محفلوں میں شرکت کرکے خدا ئے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں سر بسجود ہوکر اپنی گناہوں اورخطائوں کی بخشش کیلئے گڑگڑاکر دعائیں مانگیں۔اس دوران حضو ر رحمت دوعالمؐ کی عظیم سنت مبا رکہ پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے عزیزوعقار ب کے ایصال ثواب کیلئے قبرستا نوں پر حا ضری دیکر ان کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

Image

سی این ایس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات شب برات کی تقریب سعیدپوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیرمیں بھی نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ہے ۔ زیارت گاہوں، درگاہوں اور مساجد میںبعدنمازہ عشا ء عبادات الہی،تو بہ استغفا ر، شب بیداری مسا جد میں علمائے کرام شب برات کے فضائل بیان کیں،صلوٰت التسبیح، ، ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعائو ں اورمناجات کااہتمام کیا گیا جبکہ حضو ر رحمت دوعالمؐ کی عظیم سنت مبا رکہ پر عمل کرتے ہوئے لوگ مرحومین کو ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلئے قبرستانوںپر گئے اور اپنے عزیز و عقارب کے قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ عقیدت مند رات بھر اللہ تعا لی کے حضو ر گنا ہو ںسے تو بہ ، بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت و عا فیت ،عالم اسلام کی سلامتی اور وادی میں دائمی امن کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ شب برات کی سب سے بڑی تقریبات آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئیں جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے رات بھر شب خوانی کی اور بارگاہ الٰہی میںسربسجو د ہو کر اپنے گناہوں کی مغفرت مانگی ۔ شب خوانی کرنے والوں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی اور درود واذکار کی محفلوں سے دونوں علاقہ رات بھر گونجتے رہے ۔

Image

درگاہ حضرت بل میں شب برات کی مقدس تقریب میں شرکت کرنے کیلئے وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ درگا ہ حضرت بل اور دوسری مساجدوں تک جانے والے راستوںمیں چراغاں کیا گیا تھا جبکہ کئی مساجدوں کو بجلی کے قمقموں سے روشن کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے بھی درگاہ اور دوسری جگہوں تک پہنچنے کیلئے ٹرانسپورت کے خاطر خواہ انتظام کئے تھے اور اس حوالے سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے بھی مسافروں کو خانقاہوں اور درگاہوں تک لانے اور لے جانے کیلئے اقدامات اٹھائے تھے۔ درگاہ شریف میں ہزاروں فرزندان توحید نے رات بھر شب بیداری کی اور اللہ کے حضور میں سربسجود رہ کر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی اور جموں وکشمیر کی امن و آشتی اور کویڈ کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔ جامع مسجد سرینگر میں شب خوانی کی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوسکی البتہ نماز عشا باجماعت ادا کی گئی۔انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر کی اطلاع کے مطابق خیر و برکت کی حامل شب برات کے موقعہ پر جامع مسجد میں نماز عشا ٹھیک دس بجے ادا کی جائیگی بعد میںانجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر کے عہدار نے سی این ایس کو بتایا کہ صرف نماز عشا باجما عت ادا کی جائے گی اور رات بھر کوئی اجتما عی شب خوانی منعقد نہیں ہو گی ۔ ادھر کوہ ما راں میں واقع میں زیارت شیخ مخدوم ؒ کے آ ستانیہ عالیہ پر سینکڑوں کی تعداد میں شب وبیداروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سی این ایس کے مطابق جناب صاحب صورہ میں بھی شب برات کی تقریب میں لوگ شب خوانی میں محو رہے یہاں بھی درود و اذکار کی محفلیں رات بھر جاری رہیں جہاں آثار شریف کے منتظمین نے زائرین کیلئے مناسب انتظامات کئے تھے ۔

Image

مسجد غزالی رعناواری میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندرات بھر شب بیدار رہے۔ جہاں علامہ مولانا سلیم جاوید غزالی نے نماز عشا کے بعد شب برات کی فضیلت اور اہمیت پر خطاب کیاجبکہ وہاں رات بھر درود خوانی اور توبہ استغفار کی مجالس کے علاوہ رقعت آ میز دعائوں کا سلسلہ جاری تھا ۔سرائے بالا دستگیر صاحبؒ کی خانقا ہ پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شب بیداری کی ۔ سید صاحب سونہ وار،خانیار ،آثار شریف شہری کلاشپورہ ،اقرا مسجد سرائے بالا،خانقاہ معلی اورحضرت سلطان العارفین ؒ، شیخ نور الدین نورانی ؒ کی زیارت گاہ واقع چرار شر یف ،سید محمد علی عالی بلخی کی درگاہ عالیہ واقع پکھر پورہ پنجورہ شوپیان ، تجر شریف سوپور ، بانڈی پورہ ، ہندوارہ ، جامع مسجد کپوارہ کیساتھ ساتھ وادی کی تمام مساجد ، خانقاہوں اور زیارتگاہوں میں شب خوانی کا اہتما م کیاگیا ،جسکے دوران ائمہ مساجد نے تفصیل کے ساتھ شب برات کی اہمیت اور فضیلت کو اْجاگر کیا۔ادھرجموںاور لہیہ لداخ کے مسلم آبادی والے علاقوںمیں شب برات کی مقدس اور بابرکت تقریبات کا انعقاد کیا گیا جسکے دوران فرزندان توحید نے رات بھر شب خوانی کرکے اپنے گناہوں کی مغفرت مانگی اور جموں وکشمیر کی امن و آشتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

2023-03-23
نو روزعالم کی تقریب جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

نو روزعالم کی تقریب جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2023-03-21
خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

2023-03-21
خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

عام لوگوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر

2023-03-19
ڈیری سیکٹر سے دیہی معیشت مضبوط ہوئی

ڈیری سیکٹر سے دیہی معیشت مضبوط ہوئی

2023-03-17
کھیل کو بنیادی مضمون بنانے پر دیا زور

کھیل کو بنیادی مضمون بنانے پر دیا زور

2023-03-16
اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

2023-03-14
شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے

شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے

2023-03-12
مودی کا وعدہ رنگ لایا، سنہا:موج سنہا

مودی کا وعدہ رنگ لایا، سنہا:موج سنہا

2023-03-10
اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

پاکستان زیر انتظام کشمیر کے رفیوجیوں تک پہنچنے کی سعی

2023-03-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.