• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مارچ ۲۱, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرکٹ، ہندوستان اور آسٹریلیا میں ایک مشترکہ شوق ہے: وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-09
A A
0
کرکٹ، ہندوستان اور آسٹریلیا میں ایک مشترکہ شوق ہے: وزیر اعظم

کرکٹ، ہندوستان اور آسٹریلیا میں ایک مشترکہ شوق ہے: وزیر اعظم

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
احمد آباد، 9 مارچ // وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب انتھونی البانیز جمعرات کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے گھنٹے کا مقابلہ دیکھنے کے لئےاسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا کی اندور ٹیسٹ ٹیم کھیلے گی جبکہ میزبان ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد سراج کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے مسٹر البانی کا اسٹیڈیم میں استقبال کیا۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے آسٹریلوی وزیر اعظم البانی کا استقبال کیا، جبکہ بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔
مسٹر مودی نے روہت شرما کو ٹیسٹ کیپ پیش کی اور مسٹر البانی نے اسمتھ کو گرین کیپ پیش کی۔
اس کے بعد، دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر پورے گراؤنڈ کا چکر لگا کر حاضرین کا استقبال کیا۔
وہاں پہونچنے پر، وزیر اعظم اور آسٹریلوی ہم منصب، جناب اینتھونی البنیز کو ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری جناب جے شاہ اور صدر بی سی سی آئی، جناب راجر بنی نے بالترتیب خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے گلوکارہ محترمہ پھلگوئی شاہ کی ایک ثقافتی پرفارمنس یونیٹی آف سمفنی کابھی مشاہدہ کیا۔

وزیر اعظم نے ٹیم انڈیا کے کپتان جناب روہت شرما کو ٹیسٹ کیپ سونپی جبکہ آسٹریلوی وزیر اعظم نے ٹیسٹ کیپ آسٹریلوی کپتان جناب اسٹیو اسمتھ کو سونپی۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور آسٹریلوی وزیر اعظم نے اسٹیڈیم میں بھاری ہجوم کی ا ٓمد سے قبل گولف کارٹ میں گارڈ آف آنر لیا۔

دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے پچ کی طرف بڑھے جبکہ وزیر اعظم اور آسٹریلوی ہم منصب واک تھرو کے لیے فرینڈشپ ہال آف فیم کی طرف پیش قدمی کی ۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ اور کھلاڑی،جناب روی شاستری نے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی اور ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی بھرپور تاریخ کی وضاحت کی۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں ممالک کے متعلقہ وزرائے اعظم کے ساتھ کھیل کے میدان میں آئے۔ دونوں کپتانوں نے ٹیم کا متعلقہ وزرائے اعظم سے تعارف کرایا جس کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور آسٹریلوی وزیر اعظم دونوں کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے پریذیڈنٹ باکس کی طرف بڑھ گئے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نڈال 18 سال میں پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر

نڈال 18 سال میں پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر

2023-03-21
تیسرا ون ڈے: سوریا پر توجہ مرکوز ،ٹیم میں ٹاپ آرڈر کی جدوجہد جاری

تیسرا ون ڈے: سوریا پر توجہ مرکوز ،ٹیم میں ٹاپ آرڈر کی جدوجہد جاری

2023-03-21
ساکشی خواتین کی عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ساکشی خواتین کی عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

2023-03-20
ریباکینانے موچوواکو ہرا کر انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی

ریباکینانے موچوواکو ہرا کر انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی

2023-03-17
ہندوستان کو ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہئے: ہربھجن سنگھ

ہندوستان کو ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہئے: ہربھجن سنگھ

2023-03-17
ہرمن پریت کور اس وقت رک نہیں سکتی:سشما ورما

ہرمن پریت کور اس وقت رک نہیں سکتی:سشما ورما

2023-03-15
کیوں لیورپول 3 گول کے دھچکے کے باوجود ریئل میڈرڈ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے

کیوں لیورپول 3 گول کے دھچکے کے باوجود ریئل میڈرڈ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے

2023-03-15
بڑا سکور نہ کرنا مجھے کھا رہا تھا: کوہلی

بڑا سکور نہ کرنا مجھے کھا رہا تھا: کوہلی

2023-03-14
کمنز کی ٹیم میں واپسی ،اسمتھ ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے

کمنز کی ٹیم میں واپسی ،اسمتھ ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے

2023-03-14
نیوزی لینڈ نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی آخری گیند پر سری لنکا کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی آخری گیند پر سری لنکا کو شکست دے دی

2023-03-13
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.