• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, مارچ ۱۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے

ایل جی نے جموں میں اہم پروجیکٹوں کی سائٹ کا کیا معائینہ

Nigraan News by Nigraan News
46 سیکنڈز پہلے
A A
0
شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے
FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
جموں 11 مارچ //لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سنیچروار کو جموں میں کلیدی پروجیکٹوں کی سائٹ کا معائینہ کیا اور جمبو چڑیا گھر ، تروملا تروپتی دیو استھانمس اور توی ریور فرنٹ پروجیکٹ کے ذریعے سری وینکٹیشور سوامی مندر کے جاری تعمیراتی کام کا جائیزہ لیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے تینوں مقامات پر جاری کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔ محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر دھیرج گپتا نے لفٹینٹ گورنر کو جمبو چڑھا گھر کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل زو اتھارٹی کی اعلیٰ سطحی ٹیم اس ماہ حتمی معائینہ کیلئے دورہ کرے گی اور تمام عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔ تروملا تروپتی دیو استھانمس کے ذریعہ سری وینکٹیشور سوامی مندر کے تعمیراتی مقام پر اپنے دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے مندر کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور ان سے ایک ساتھ گروکل اور ہیلتھ سنٹر کی تعمیر شروع کرنے کو کہا ۔ بعد میں لفٹینٹ گورنر نے توی ریور فرنٹ پروجیکٹ سائٹ کا معائینہ کیا جس میں کٹاؤ اور سیلاب کو کم کرنے اور شہر کی پائیدار ترقی کیلئے سماجی و ثقافتی سہولیات فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ مکمل ہونے کے بعد متحرک ریور فرنٹ شہری بنیادی ڈھانچے کی پائیداری کو یقینی بنائے گا ۔ یہ منصوبہ کاروبار کے منفرد مواقع فراہم کرے گا اور مجموعی سماجی ترقی میں مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انفراسٹرکچر اور تفریحی سہولیات کے ساتھ توی ریور فرنٹ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا ۔ جے ایم سی کے کمشنر مسٹر راہل یادو نے پروجیکٹ کے جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ آج دورہ کئے گئے تمام پروجیکٹوں پر پیش رفت تسلی بخش ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کے عوام کی خواہشات جلد پوری ہوں گی اور یہ پروجیکٹ جموں میں سیاحت کو فروغ دیں گے اور باہر سے سیاحوں کی آمد سے لوگوں کی معاشی سرگرمیوں اور آمدنی میں اضافہ ہو گا ۔ پراپرٹی ٹیکس پر بات کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ عوام کا مفاد ہماری اولین ترجیح‘‘ ہے ۔ انتظامیہ کے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ڈویژنل کمشنر جموں مسٹر رمیش کمار اور دیگر سینئر افسران لفٹینٹ گورنر کے دوروں کے دوران ان کے ہمراہ تھے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مودی کا وعدہ رنگ لایا، سنہا:موج سنہا

مودی کا وعدہ رنگ لایا، سنہا:موج سنہا

46 سیکنڈز پہلے
شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

46 سیکنڈز پہلے
عالمی یوم خواتین:گورنر منوج سنہا کی مبارک باد

پاکستان زیر انتظام کشمیر کے رفیوجیوں تک پہنچنے کی سعی

46 سیکنڈز پہلے
دہشت گردوں کیخلاف پولیس کا رول اہم:گور نر سنہا

دہشت گردوں کیخلاف پولیس کا رول اہم:گور نر سنہا

46 سیکنڈز پہلے
خودانحصار جموں کشمیر کیلئے پُرعزم

خودانحصار جموں کشمیر کیلئے پُرعزم:گورنر سنہا

46 سیکنڈز پہلے
عالمی یوم خواتین:گورنر منوج سنہا کی مبارک باد

ایل جی ملاقات: سنہا کی شکایات دہندگان سے بات چیت

46 سیکنڈز پہلے
پاکستانی پناہ گزینوں کی کالونیوں کو باقاعدہ کیا جائے گا: منوج سنہا

چالیس فیصد آبادی ٹیکس ادا نہیں کرے گی:گورنر سنہا

46 سیکنڈز پہلے
روڈ سیفٹی سے متعلق میٹنگ:احتیاطی تدابیر کا لیا گیا جائزہ

روڈ سیفٹی سے متعلق میٹنگ:احتیاطی تدابیر کا لیا گیا جائزہ

46 سیکنڈز پہلے
اسکیم نقصان کی جامع کو ریج کر یگی:گورنر سنہا

اسکیم نقصان کی جامع کو ریج کر یگی:گورنر سنہا

46 سیکنڈز پہلے
چھو ٹے مکانات ٹیکس سے مستثنیٰ

چھو ٹے مکانات ٹیکس سے مستثنیٰ

46 سیکنڈز پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.