• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈیری سیکٹر سے دیہی معیشت مضبوط ہوئی

ملک کے لاکھوں پسماندہ کسانوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی: لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-17
A A
0
ڈیری سیکٹر سے دیہی معیشت مضبوط ہوئی

ڈیری سیکٹر سے دیہی معیشت مضبوط ہوئی

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
بہار/16؍مارچ:ٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ رات کو بہار کے گوپال گنج میں سرن ڈیری پروڈیو سر کمپنی لمٹیڈ کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے دیہی معیشت کو بہتر بنانے ، چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی زندگی اور کوآپریٹیو زکو مضبوط بنانے میں ڈیری سیکٹر کے کردار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،’’ ڈیری سیکٹرنے دیہی معیشت کو مضبوط کیا ہے اور ملک کے لاکھوں چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنایاہے۔اِس شعبے نے سیلف ہیلپ گروپس کے خواتین کو بااِختیار بنایا ہے اور وہ دیہی معیشت کو سماجی اور معاشی فوائد پہنچانے میں کلیدی کردار اَدا کر رہی ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط بنانے او راِنڈیا میں مِلک رِولیوشن کی بنیاد رکھنے میں ڈاکٹر راجندر پرساد ، سردار ولبھ بھائی پٹیل ، تریبھو نداس اور ورگیس کورین جیسی عظیم شخصیات کی گراں قدر خدمات کو یاد کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد گجرات اور بہار نے کوآپریٹیو رولیوشن کے عروج کا مشاہدہ کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کوآپریٹیوز نے غریب اور پسماندہ طبقات کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے ایک مضبوط ستون کے طور پر کام کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج ڈیری شعبہ کو آپریٹیو سوسائٹیز او رسیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے بہت زیادہ سماجی اور اِقتصادی شراکت کر رہا ہے اور دیہی دودھ تیار کرنے والوں کا متحرک ماحولیاتی نظام تیار کر رہا ہے تاکہ اہم اِقتصادی سرگرمی اور روزگار پیدا کیا جاسکے ۔اُنہوں نے ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹیز ، سیلف ہیلپ گروپس کے ڈھانچے کے تحت غیر منظم دیہی دودھ پیدا کرنے والوں کو اِکٹھا کرنے اور انہیں بہتر روزی روٹی کمانے کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے سرن ڈیری پروڈیو سر کمپنی لمٹیڈ کی کوششوں کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین سیلف ہیلپ گروپس پر زور دیا کہ وہ سماجی اور مالی طور پر بااِختیار بننے کے لئے اس اقدام میں بڑی تعداد میں شامل ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں ، ڈیری یونٹوں کو ملک میں ڈیری کاروباریوں کی ایک مضبوط اور متحرک قوت بنانے کے لئے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں ، نوجوانوں او رخواتین کی مدد کے لئے اِکٹھا ہونا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعاون کے جذبے کو تقویت دینے کے لئے یہ ایک اہم قدم ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ’سہکار سے سمردھی ‘کا منتردیہی معیشت کو بہتر بنانے اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہماری رہنمائی کرے گا۔اُنہوں نے ڈیری فارمروں اور دودھ کی پیداواری اِکائیوں پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور اِس شعبے کو مزید منافع بخش بنانے کے لئے ویلیو ایڈ ڈ یشن پر توجہ دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ دودھ کی کل پیداوار 2022ء میں 221 ملین ٹن تک پہنچ گئی تھی جو 2013ء میں 138 ملین ٹن تھی جس سے کسانوں اور اِس شعبے سے وابستہ دیگر شراکت داروں کی آمدنی میں بھی اِضافہ ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنڈیا میں دودھ کی پیداوار کی شرح نمو 6فیصد سالانہ سے زیادہ ہے جو دوسرے ممالک کی دودھ کی پیداوار کی شرح سے زیادہ ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کل دودھ دینے والے جانوروں کی تعداد میں بھی 6فیصد کا اِضافہ ہوا ہے جو ڈیری سیکٹر کے لئے ایک حوصلہ اَفزا علامت ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سرن ڈیری پروڈیو سر کمپنی لمٹیڈ کمار راکیش ،دودھ کے پروڈیوسروں ، کسانوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

2023-03-23
نو روزعالم کی تقریب جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

نو روزعالم کی تقریب جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2023-03-21
خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

2023-03-21
خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

عام لوگوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر

2023-03-19
کھیل کو بنیادی مضمون بنانے پر دیا زور

کھیل کو بنیادی مضمون بنانے پر دیا زور

2023-03-16
اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

2023-03-14
شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے

شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے

2023-03-12
مودی کا وعدہ رنگ لایا، سنہا:موج سنہا

مودی کا وعدہ رنگ لایا، سنہا:موج سنہا

2023-03-10
شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

2023-03-07
اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

پاکستان زیر انتظام کشمیر کے رفیوجیوں تک پہنچنے کی سعی

2023-03-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.