• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بلاول کشمیر کی انتخابی مہم سے بھاگ گئے: فواد چوہدری

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-12
A A
0
بلاول کشمیر کی انتخابی مہم سے بھاگ گئے: فواد چوہدری
FacebookTwitterWhatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کی آزاد کشمیر میں جاری انتخابی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میدان سے بھاگ گئے ہیں اور بہت جلد مریم نواز بھی راہ فرار اختیار کریں گی۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا فواد چوہدری، حماد اظہر اور معاون خصوصی شہزاد اکبر میں پریس کانفرنس میں افغان امور، ملک میں توانائی کے مسائل سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان کے معاملات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور وزیرخارجہ وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں وہاں بھی اس حوالے سے بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا پوری دنیا افغانستان کے اندر امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتی ہے، امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چاہے امریکا ہو، چاہے روس ہو یا پھر چین ہو تمام ممالک پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پالیسی بیان دیا تھا کہ امن کے حصے دار ہوں گے لیکن تنازع میں شراکت دار نہیں ہوں گے، اسی اصول کو ہماری پارلیمانی پارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا، جس کو تمام سیاسی جماعتوں نے اسی موقف کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری افغان پالیسی بڑی واضح ہے اور ہم اسی طرف بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چل رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی پوزیشن مستحکم ہے، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو آزاد کشمیر کے پورے حلقوں میں امیدوار کھڑی کر سکی ہے، کوئی اور جماعت تمام حلقوں میں امیدوار کھڑی نہیں کر سکی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی لیے وہاں سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئے کہ ان کو پتہ چلا کہ وہاں پر ان کے امیدوار ہی نہیں ہیں اور مجموعی طور پر 8 امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی مہم ادھوری چھوڑ کر بھاگ گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مریم نواز مہم چلا رہی ہیں، ان کے پاس بھی کوئی پالیسی نہیں ہے اور انہیں کشمیر کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو علم نہیں ہے کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کتنی دفعہ کروٹیں بدل چکے ہیں، ان کو یہ بھی علم نہیں ہے کہ کشمیریوں کے لیے پاکستان نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز وہاں جو پرچار کر رہی ہیں، اس کا نہ کوئی سر ہے اور نہ پیر ہے، اسی لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ابھی سے انتخابات میں دھاندلی کا واویلا مچانا شروع کردیا ہےکیونکہ کشمیر میں ان کی سیاسی پوزیشن تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔فواد چوہدری نے دعویٰ نے کیا کہ بڑی جلدی آپ دیکھیں گے کہ مریم نواز بھی مہم سے راہ فرار اختیار کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آج پریس کانفرنس میں اپنے مقدمات کے بارے میں بتانے کے بجائے توانائی پر بات کی اور کہا ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ واپس آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پہلے اپنے مقدمات کے حوالے سے میڈیا کو بتائیں اور کچھا چٹھا کھول دیں اور پھر عدالتوں کو بھی بتائیں اور ثبوت پیش کریں۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے دعویٰ کیا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ واپس آگئی ہے لیکن میں چند اعداد شمار پیش کرنا چاہوں گا جب میں دو ماہ قبل وزیر بنا تو میرے سامنے چونکا دینے والے حقائق تھے اور وہ میرے لیے بھی پریشانی کا باعث بن گئیں کہ پچھلی حکومت کیا کر کے گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کہیں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو بجلی کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ بجلی کی ترسیل کی وجہ سے ہو رہی ہے، تاہم پچھلے ہفتے ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ کئی دن کامیابی کے ساتھ ترسیل کی اور طلب بھی اتنی ہی تھی، جس کی وجہ سے چند روز قبل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے یا ترسیل کے مسائل ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کے مسائل ہو سکتے ہیں لیکن ہم نے ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی ہے جو ریکارڈ ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے بجلی کے کیے گئے سودوں کی بدولت 2023 میں کرایے کی مد میں ادائیگیاں 1300 ارب سالانہ ہوں گے اور 2028 میں یہ 5 سے 6 ہزار ارب سےبھی زیادہ ہوں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page