• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

قیام امن کیلٸے خود کو وقف کرنے کی ضرورت

لیفٹیننٹ گورنر کی شری گورو نابھا داس جی مہاراج اتسو کی تقریب میں شرکت

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-26
A A
0
قیام امن کیلٸے خود کو وقف کرنے کی ضرورت

قیام امن کیلٸے خود کو وقف کرنے کی ضرورت

FacebookTwitterWhatsapp

جموں/26؍مارچ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ٹیچر ز بھون میں گوسوامی شری گورو نابھا داس جی مہاراج کے 450 ویں پرکاش اُتسو کی تقریب میں شرکت کی۔اِس مبارک موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر لوگوں کو دِل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گورو نابھا داس جی کے اَفکار سے متاثر ہو کر جموںوکشمیر معاشرے کے ہرطبقے کی فلاح و بہبود اور لوگوں کی بھلائی کے یکساں مواقع کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ شری گورو نابھا داس جی کے اَبدی متعلقہ نظریات قوم کو ایک مساوی معاشرے کے لئے کام کرنے اور ہمار ی جامع ثقافت کو پروان چڑھانے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں ۔ آئیے ، ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اَمن ، خوشحالی اور سماجی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے خود کو وقف کریں گے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے ترقی کی ہر فرد کی فلاح و بہبودکے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور جموںوکشمیر کو مضبوط بنانے میں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا۔ اُنہوں نے وزیرا عظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جامع ترقی اِنتظامیہ کی توجہ کا مرکز ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ 5؍ اگست 2019ء کے تاریخی فیصلے نے معاشرے کے محروم طبقوں کے خلاف دہائیوں پرانے امتیازی سلوک کو ختم کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ جموںوکشمیر کی ترقی کے سفر میں کوئی فرد یا سماج کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہ جائے۔اُنہوں نے کہا ،’’ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس کے عزم کے ساتھ ہم نے غریب اور پسمانہ اَفراد کی سماجی واقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ نیا صنعتی اِنقلاب ، کسانوں ، مزدوروں اور کارکنوں کی فلاح و بہبود ، نوجوانوں ، خواتین اور محروم طبقات کو بااِختیار بنانا، صحت ، تعلیم ، سڑک ، بجلی بنیادی ڈھانچہ ، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں بے مثال پیش رفت ، یونیورسل ہیلتھ کوریج ، اِی۔ گورننس، اِنتظامی اِصلاحات ۔ اَنٹرپرینویر شپ اور سٹارپ ماحولیاتی نظام نئی جموںوکشمیر کی حقیقی تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیں اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے عزم کو پورا کرنے اور ملک کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَداکرنے کے لئے جذباتی بندھنوں کے تانے بانے کو مضبوط کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر ڈاکٹر ڈی کے منیال کے پیش کردہ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کمیونٹی کے اَرکان کو تمام حقیقی مطالبات پر غور کرنے کا یقین دِلایا۔ اُنہوں نے کہا کہ ’’’ وانچیتو کو وریاتا‘‘ مرکزی حکومت کا عہد ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس سی کمیونٹی کے وارڈز کو سکالر شپ کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ غریبوں کی خدمت اور بہبود اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح دی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں بے زمین غریب کنبوں کو زمین فراہم کرنے کا کوئی قانون نہیں ہے اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اِنتظامیہ اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور بہت جلد بے زمین کنبوں کو زمین فراہم کرنے کا بندوبست کرے گی تاکہ وہ اَپنا گھر بناسکیں ۔یہ مکانات پی ایم اے وائی کے تحت تعمیر کئے جائیں گے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بے زمین غریب کنبوں کے لئے مکانات کا مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتظامیہ گوسوامی شری گورو نابھا داس جی کی یاد میں سمرتی بھون کی تعمیر کے لئے زمین بھی فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کمیونٹی کے ممبران اور نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے اَپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما نے سمرتی بھون کی تعمیر کے لئے پریشد کو 25لاکھ روپے کی مالی اِمداد دینے کا اعلان کیا۔اِس موقعہ پ رکن جموںوکشمیر سماجی اور تعلیمی طورپر پسماندہ طبقات کمیشن آر ایل بھارتی ، گورو نابھا داس سماج کلیان پریشد کے صدر سنسار چند کروترا کے علاوہ کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.