• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سارو گانگولی کی اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-13
Reading Time: 1min read
A A
0
سارو گانگولی کی اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق
FacebookTwitterWhatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ(بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے لیکن فلم کا نام ظاہر نہیں کیا۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی نے نیوز 18 بنگلہ کو اپنی زندگی پر فلم بنانے جانے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، یہ فلم ہندی میں ہوگی لیکن ابھی اس کے ہدایت کار کا نام ظاہر کرنا ممکن نہیں ہے’۔سارو گنگولی نے کہا کہ تمام چیزوں کو حتمی شکل دینے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔تاہم اسکرین پر سارو گنگولی کا کردار کون ادا کرنے جارہا ہے اس حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن ان کے مداح ان کی زندگی کے اہم لمحات کے بارے میں جان سکیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی پر فلم ایک بڑے بجٹ کے تحت، ایک بڑی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنائی جائے گی۔گزشتہ برس سارو گنگولی نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو نو فلٹر نیہا میں شرکت کی تھی، شو کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکاری کے لیے کس کو ترجیح دیں گے۔جس پر ساور گنگولی کسی اداکار کا نام تجویز نہ کرسکے تو نیہا دھوپیا نے ریتھک روشن کے نام کی تجویز دی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ’پھر ریتھک کو جسامت میں، میرے جیسا ہونا پڑے گا‘۔اس سے قبل بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر ’اے بلین ڈریمز’ بنائی گئی تھی جس میں خود سچن ٹنڈولکر نے اداکاری کی تھی اور ’ایم ایس دھونی : دی اَن ٹولڈ اسٹوری’ میں سشانت سنگھ نے دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔علاوہ ازیں رنویر سنگھ، بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں نظر آئیں گے جن کی کپتانی میں 1983 میں بھارت کو پہلا ورلڈ کیپ جیتا تھا جبکہ بھارتی وومن کرکٹر میتھالی راج کی زندگی پر بھی فلم کی تیاری جاری ہے جس میں تاپسی پنوں اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.