• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اپریل ۱۹, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

21اپریل تک بوندا باندی کی پیشگوئی

22تا 25اپریل خشک موسم کا امکان: ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیات

Nigraan News by Nigraan News
5 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
21اپریل تک بوندا باندی کی پیشگوئی

21اپریل تک بوندا باندی کی پیشگوئی

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
سری نگر:۱۸،اپریل:پیرکو رات دیر گئے جواہر ٹنل کے آرپار ہلکی سے درمیانی بارشوں کا نیا مرحلہ شروع ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے منگل کی صبح کہاکہ آج دن بھر سمیت 21اپریل تک وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔اس دوران منگل کوصبح سے ہی سری نگرسمیت پوری کشمیر وادی اور جموں شہر سمیت دیگر کئی اضلاع میں آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ وقفے وقفے سے کہیں ہلکی توکہیں تیز بارشیں ہوتی رہیں ،جسکے نتیجے میں معمول کی عوامی نقل وحمل اور عیدکے پیش نظر ممکنہ تیز رہنے والی کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر رہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیر کورات دیر گئے جموں وکشمیر کے تقریباً سبھی 20اضلاع بشمول سری نگراور جموں شہرمیں بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع ہوا۔شب قدر کو جب لوگ مساجداوردیگر عبادت گاہوںمیں بار گاہ الٰہی میں سربسجود اور ذکر الٰہی میں محوتھے ،تواس دوران رات دیر گئے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،اور سحری کے بعد اس میں شدت آئی ۔سری نگرسمیت کشمیر وادی کے بیشتر علاقوں کیساتھ ساتھ جموں صوبے میں بھی سحری کے بعد بارشوں کاسلسلہ تیز ہوگیا ،اور منگل کی صبح 9بجے کے بعد بھی وقفے وقفے سے بارشیں ہوتی رہیں ۔محکمہ موسمیات نے رات بھر ہونے والی بارشوں کی مقدار کے حوالے سے بتایاکہ منگل کی صبح ساڑھے8بجے تک سری نگر میں 6.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں11.0 ملی میٹر، پہلگام میں 22.4 ملی میٹر، کپواڑہ میں15.7 ملی میٹر، گلمرگ میں12.2 ملی میٹر، جموں میں 6.2 ملی میٹر، بانہال میں 21.1 ملی میٹر، کٹرا میں4.4 ملی میٹر اور بھدروہ 9.2ملی میٹر بارش ہوئی۔جبکہ بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،بڈگام ،گاندربل اور جنوبی کشمیرکے چاروں اضلاع اننت ناگ ،کولگام ،شوپیان اور پلوامہ میں بھی رات بھر وقفے وقفے سے بارشیں ہوتی رہیں ۔منگل کو صبح سے ہی پورے جموں وکشمیرمیں آسمان پر بادل چھائے رہے اور دن بھر وقفے وقفے سے بارشوں کاسلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ آج یعنی منگل کودن بھر بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے ۔متعلقہ محکمے نے کہاکہ جموں و کشمیر میں 21اپریل تک وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔سر ی نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے منگل کی صبح 11بجے تازہ موسمی صورتحال کے بارے میں بتایاکہ 18اور19اپریل کو گرج چمک کیساتھ بارشیں ہونے کے بیچ کہیں کہیں20سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیںبھی چل سکتی ہیں جبکہ جموں وکشمیر کے کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ19اپریل یعنی بدھ کوکئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ بالائی جگہوں پر ہلکی /برفباری کا بہت امکان ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار نے کہا کہ 20اور21اپریل کوبھی موسمی صورتحال دگوگوں رہنے کے آثار ہیں ،تاہم 22سے25 اپریل تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

یکم جولائی سے ہوگا یاترا کا آغاز

یکم جولائی سے ہوگا یاترا کا آغاز

5 منٹ پہلے
ٹنل کی تعمیر سے سیاحتی انقلاب آئے گا:گڈکری

ٹنل کی تعمیر سے سیاحتی انقلاب آئے گا:گڈکری

5 منٹ پہلے
سیاحتی و تجارتی سرگرمیوں کو ملے گا فروغ:ایل جی

سیاحتی و تجارتی سرگرمیوں کو ملے گا فروغ:ایل جی

5 منٹ پہلے
2047 تک بھارت ہوگا ترقی یافتہ:ایل جی

2047 تک بھارت ہوگا ترقی یافتہ:ایل جی

5 منٹ پہلے
جموں کشمیر میں بجلی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کی پہل

جموں کشمیر میں بجلی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کی پہل

5 منٹ پہلے
کشمیر ڈویژن زرد انقلاب کا گواہ بن رہاہے۔ ایل جی منوج سنہا

ہڑتالوں اور سنگ باری کا دور ختم

5 منٹ پہلے
قیام امن کیلٸے خود کو وقف کرنے کی ضرورت

قیام امن کیلٸے خود کو وقف کرنے کی ضرورت

5 منٹ پہلے
انٹی نیشنل ملازمین سرکار کیلئے ناقابل برداشت: لیفٹیننٹ گورنر

انتظامیہ الیکشن کے انعقاد کیلئے تیار

5 منٹ پہلے
کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

5 منٹ پہلے
نو روزعالم کی تقریب جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

نو روزعالم کی تقریب جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

5 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.