پی ایم کی قیادت میںہندوستان دنیا بھر کی رہنمائی کریگا
نیوز ڈیسک//
سری نگر/11؍مئی2023ء: لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ رات کو کشمیر یونیورسٹی میں ’’ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی:دیرپا زندگی کا راستہ بنانا‘‘ کے موضوع پر وائی ۔20 کنسلٹیشن کانفرنس سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس وائی۔20 کانفرنس میں بڑے پیمانے پر شرکت ،ماحولیات ،ترقی اور سب کے لئے مساوات ، عالمی خوشحالی اور زندگی کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لئے ہماری اِجتماعی کوششوں پر عالمی شراکت داری میں ایک نئی توانائی کے حوصلہ اَفزا اِمکانات کا اِشارہ دیتی ہے۔اُنہوں نے قومی اور بین الاقوامی مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نریندر مودی جی نے گلوبل فیملی پر واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ صرف کانفرنس کی میزوں سے نہیں کیا جاسکتا ۔اِس کا مقابلہ ہرگھر میں کھانے کے میزوں سے کرنا پڑتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ وزیرا عظم نریندر مودی جی نے گلوبل کمیونٹی سے موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کی کوششوں کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے اور ماحولیات کے حوالے سے باشعور طرزِ زندگی کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔
مجھے یقین ہے کہ وزیرا عظم کی قیادت میں ہندوستان ا س کی رہنمائی کرے گا ۔دُنیا ایک دیرپا معاشرے کی تعمیر میں ہے جو ایک اِقتصادی پاور ہائوس اور قدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے میں ایک اہم شراکت دار ہوگا۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’’ گرین گروتھ ‘‘ کو سا ت اہم ترجیحات میں سے ایک کے طور پر اَپنا تے ہوئے وزیرا عظم نے دُنیا کو دِکھایا ہے کہ ہندوستا ن 2070ء تک صفر کاربن کے اَخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے اَپنے عزم پر قائم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وائی۔20 کنسلٹیشن میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ قدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے اور اِنسان کے درمیان نتیجہ خیز ہم آہنگی پیدا کرنے کے خیالات کو عملی جامہ پہنا یا جائے ۔اُنہوں نے کہا ،’’نوجوان 21ویں صدی کے موسمیاتی اور عالمی چیلنجوں کے عملی حل پیش کرنے میں دُنیا کی قیادت کریں گے ۔ مجھے یقین ہے کہ نوجوان پود قدرتی سائل کے تحفظ کے لئے اِختراعی خیالات اور اقدامات کو ہم آہنگ کریں گے اور دیرپاترقی کے لئے پالیسی سازی میں حصہ داربھی بنیں گے ۔
‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ہندوستان کی جی۔20صدارت کے ویژن اور اِنسانیت کے فائدے کے لئے قدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے کے لئے گلوبل کیمونٹی کی اِجتماعی ذمہ داری کے بارے میں بھی بات کی۔اُنہوں نے کہا،’’ ہندوستان کی جی۔20 صدارت کا ویژن دو بڑے ’’آب و ہوا کی حفاظت اور دیرپا ترقی کو فروغ دینا‘‘چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے ہماری مشترکہ ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔عام آدمی کی زندگی کو بدلنے کے لئے جامع ترقی کے لئے عہد کریں۔‘
‘لیفٹیننٹ گورنر نے دیر پا زندگی اور اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قدیم ہندوستانی نوادرات میں درج اقدار اور اَصولوں پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،’’دیرپا زندگی ہندوستانی طرزِ زندگی ہے ۔ گلوبل کمیونٹی کو دیرپا زندگی کی اہمیت کا احساس ہونے سے بہت پہلے ہمارے آباء و اجداد نے پرتھوی سکتہ وقف کیا تھا، اتھرو وید میں دھرتی ماں کے لئے اس کے وسائل کو اُجاگر کیا گیا ہے اور لوگوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ دیرپا طریقے سے ان کا استعمال کریں۔ یجروید نے دیرپاطرزِ زندگی کی اصطلاح دنیا بھر میں مقبول ہونے سے ہزاروں سال پہلے زمین، پانی، درختوں کے ساتھ ہم آہنگی سے زندگی گزارنے اور قدرتی وسائل کے استعمال کو ترجیح دینے کا ذکر کیا گیا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ ہمارے آباء و اجداد کا ویژن محض کتابوں تک محدود نظریات نہیں تھا بلکہ اس کی توجہ کمیونٹی کے عمل پر مرکوز تھی کیوں کہ ہر قدیم ہندوستانی صحیفہ عمل کا مطالبہ کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا ترقی کا سپورٹ کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کارروائی کی قیادت کرنے کیلئے یو ٹی حکومت کے عزم کو بھی دوہرایا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں تیز رفتار ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ترقی اور قدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے کے درمیان متوازن اور جامع اَنداز اَپنانا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے خوشحال زمین کو یقینی بنانے کے لئے یہ سوچ ہماری روزمرہ کی عادت کا حصہ بن جانا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر نے اَپنے خطاب میں نوجوانوں اور دیگر شراکت داروں سے دیر پا ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے کی اپیل کی۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان، ڈائریکٹر مرکزی حکومت یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنکج کمار سنگھ، وائی ۔20 چیئر کشمیر یونیورٹی پروفیسر منظور شاہ ، سینئر فیکلٹی پٹنہ یونیورسٹی گورو پرکاش پاسوان اور سیکرٹری پروگرامز اینڈ لاجسٹکس وائی ۔20 اِنڈیا آکاش جہا نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ بیداری پیدا کریں اور عالمی مسائل کے بارے میں خیالات کا تبادلہ خیال کریں۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے وائی ۔20 ایگزبشن کا اِفتتاح کیااور یونیورسٹی کے وائی ۔20 کرانیکل کو جاری کیا جس میں ایونٹ کے لئے ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں میں بتایا گیا۔وائی ۔20 اور یو ۔20 اِنضمام جن بھاگیداری کے لئے متعلقہ گروپوں کی طرف سے ایک مشترکہ اقدامات بھی شروع کیا گیا۔اِس موقعہ پرمختلف ممالک، ہندوستان بھر سے مندوبین اور پینلسٹ ، ممتاز شہری ، اعلیٰ حکام ، نوجوانوں کے نمائندے ، طلباء اور سکالرزموجود تھے۔