• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جی20 سیاحتی صلاحیت کے اظہار کا نادر موقعہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سول سوسائٹی گروپ ارکان کیساتھ ملاقات

Nigraan News by Nigraan News
2023-05-19
A A
0
جی20 سیاحتی صلاحیت کے اظہار کا نادر موقعہ

جی20 سیاحتی صلاحیت کے اظہار کا نادر موقعہ

FacebookTwitterWhatsapp

تمام شہریوں کو آگے آکر جی ٹونٹی اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے
کشمیر انفو//
سری نگر/18؍مئی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ رات کو سول سوسائٹی گروپوں کے اراکین، پی آر آیء کے اراکین ، مختلف آرگنائزیشنوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی اور سری نگر میں ہونے والے جی۔20 اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ یہ جموںوکشمیر یوٹی کے لئے اَپنی ثقافت ، روایات اور سیاحتی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا ایک تاریخی موقعہ ہے ۔ یہ تمام شہریوں کا ہے اور اُنہیں آگے آنا چاہیے اور اِس تاریخی تقریب کا حصہ بننا چاہیے۔‘‘اُنہوں نے سول سوسائٹی کے اَرکان پر زور دیا کہ وہ اِس موقعہ سے فائدہ اُٹھائیں اور شہریوں ، سیاحت اور صنعتی شراکت داروں کو اِس کی شاندار کامیابی میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کی ترغیب دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی اور عالمی اُمنگوں کو جوڑنے کے لئے جی۔20 میٹنگ کا ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے وزیرا عظم نریندرمودی کا شکر یہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ جی۔20اِجلاس جموںوکشمیر کی ترقی کو ایک نئی بلندی عطاکرے گا، سیاحت اور مہمان نوازی شعبے کی صلاحیتوں کو فروغ دے گا اور معاشرے کے تمام طبقات کی معاشی خوشحالی میں اِضافہ کرے گا۔ یہ ہینڈی کرافٹ شعبے کے لئے ایک روشن مستقبل بنانے کا ایک موقعہ بھی ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر سول سوسائٹی گروپوں کے اَرکان سے خطاب کرتے ہوئے تیز رفتار ترقی کی راہ پرگامزن جموںوکشمیر اور 2019 ء سے مختلف شعبوں میں رجسٹرڈ قابل ذِکر پیش رفت کے بارے میں بھی بات کی۔اُنہوں نے کہا،’’ گذشتہ چار برسوں میں جس رفتار سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوئی ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی ۔ہم اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ آئیے ہم سب اِس تقریب کو واسودھیوا کٹمبکم کے جذبے کے ساتھ ایک یاد گاربنانے کے لئے اَپنے آپ کو دوبارہ وقف کریں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے سیاحتی شعبے کے بحالی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ کو وِڈ وبائی اَمراض کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا لیکن اَب یہ تیزی سے بہتر ہو رہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاحت اور مہمان نوازی شعبے کوفروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کنکٹویٹی نہ صرف سیاحت کے لئے بلکہ مجموعی ترقی کے لئے بھی سب سے اہم پہلو ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ہائی ویز اور ٹنل پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جارہاہے اور بہتر سڑک اور ریل رابطے نے جموںوکشمیر کو دنیا کے قریب لایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں 22؍ مئی سے شروع ہونے والے آئندہ جی۔20 ایونٹ کی تیاریوں میں تمام شراکت داروں ، سول سوسائٹی گروپوں ، ممتاز شہریوں کے تعاون کی بھی تعریف کی۔اِس موقعہ پرمیئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی ، چیئر پرسن بارہمولہ اور چیئرپرسن جے اینڈ کے حج کمیٹی محترمہ سفینہ بیگ ، ڈی ڈی سی کے چیئرپرسنز ، سول سوسائٹی کے اراکین ، مختلف آرگنائزیشنوں کے نمائندوں اور مذہبی سربراہان نے سری نگر میں ہونے والے جی۔20 ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ اُنہوں نے آئندہ میلہ کھیر بھوانی ، حج بیت اللہ کا سفر ، اور شری اَمرناتھ جی یاترا کے احسن اِنعقاد میں اَپنے تعاون کا یقین دِلایا۔ اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محکمہ آر کے گوئیل ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ،سول اِنتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.